مسلم لیگ ن چنیوٹ کی ضلعی قیادت کی پریس کانفرنس

مرکزی قیادت کارکنان کی رائے کا احترام کرے نہیں تو احتجاج کیا جائے گا، اعلامیہ جاری

ہفتہ 23 جون 2018 22:28

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) مسلم لیگ ن چنیوٹ کی ضلعی قیادت کی پریس کانفرنس. مرکزی قیادت کارکنان کی رائے کا احترام کرے نہیں تو احتجاج کیا جائے گا. اعلامیہ جاری۔

(جاری ہے)

مرکزی قیادت ووٹرز کیساتھ ساتھ کارکنان کی رائے کا احترام کری. مقامی سیاست میں زمینی حقائق ہم بہتر جانتے ہیں. امیدوار امپورٹ کرکے لادنا کوئی سیاست نہیں.

مرکزی قیادت امیدواران کی سلیکشن کیلیے ضلعی قیادت سے رائے لی. تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ضلعی قیادت نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں احتجاجی پریس کانفرنس کی. کانفرنس میں ضلعی صدر مسلم لیگ ن مہر آفتاب ہرل، تحصیل صدر رانا شہزاد اقبال، جنرل سیکرٹری شیخ نسیم الہیٰ و دیگر ضلعی و تحصیلوں کے صدور، جنرل سیکرٹریز وکارکنان نے شمولیت کی.

ضلعی صدر مہر آفتاب ہرل نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے نااہل قیادت قبول نہیں کی جائے گی. مرکزی قیادت ضلع میں سیاسی صورتحال کے پیش نظر ضلعی قیادت کی رائے کے بغیر منتخب نہ کری. 5سالہ دور میں سیاسی قیادت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے پارٹی کی شہرت کو نقصان پہنچا ہی. این اے 99 میں کراچی سے غیر معروف امیدوار کو لادنا کیا سیاست ہی یہاں پر چند غیر متعلقہ افراد امیدواران کے ٹکٹ سے متعلق جو بھی کہہ رہے ہیں وہ انکی ذاتی رائے ہے پارٹی قیادت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہی.

آخر میں انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کے ساتھ ہیں لیکن امیدواران کے انتخاب کیلیے ضلعی قیادت کی رائے کے بغیر کوئی فیصلہ نہ کیا جائی. اگر کارکنان کی رائے کو عزت نہ دی گئی تو شدید احتجاج کیا جائے گا جس کی ذمہ داری مرکزی قیادت پر ہوگی ہمارا ساری قیادت کا متفقہ فیصلہ ہی.