Live Updates

لاہور،اعجازاحمد چوہدری سے چوہدری محمد اکبر کی ملاقات، پی ٹی آئی اور اعجازچوہدری کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا

ہفتہ 23 جون 2018 22:28

لاہور،اعجازاحمد چوہدری سے چوہدری محمد اکبر کی ملاقات، پی ٹی آئی اور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و نامزد امیدوار این اے 133اعجازاحمد چوہدری سے ان کی رہائش گاہ پر اکبر چوک ٹائون شپ (جوہر ٹائون) سے معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد اکبر نے ساتھوں کے ہمراہ ملاقات کی جس میں پی ٹی آئی اور اعجازچوہدری کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ اعجازاحمد چوہدری نے کہاکہ میں پارٹی کی حمایت کر نے پر چوہدری اکبر او ر ان کے دوستوں کا شکریہ اداکرتا ہوں،تحریک انصاف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اورآئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد انشاء اللہ عمرا ن خان وزیراعظم ہوں گے ،عام آدمی کو ریلیف ملے گا اور ترجی بنیادوں پر ان کے مسائل حل کریں گے ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور حکومتوں میں مسائل کے پہاڑ کھڑے ہوئے ، غریب رل کر رہ گیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 25جولائی کے الیکشن میں پی ٹی آئی ہی جیتے گی اور (ن) لیگ کے درباریوں کی فوج کومنہ کی کھانا پڑے گی ،(ن) لیگ ایک مافیا کا روپ دھار چکی ہے شکست ، ذلت اور رسوائی اس کا مقدر بن چکی ہے ، اس بار (ن) لیگ کس منہ سے لوگوں سے گھر گھر ووٹ مانگے گے پی ٹی آئی کی این اے 133کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے اور عوام کی طرف سے بے پناہ پزیرائی مل رہی ہے ،تحریک انصاف کا ایک ایک کارکن پوری طرح تیار ہے ، (ن) لیگ کا بھرپورانداز میں مقابلہ کیا جائیگا،ن) لیگ نے ہمیشہ مظلومیت کا روتا رو کرعوام کو بے قوف بنایا ہے ، پاکستان کے باشعور عوام اب ان کے کسی جھانسیں میں نہیں آئیں گے ، انہوں نے کہا کرپشن کا راستہ روکنے اور کرپٹ ٹولے سے نجات حاصل کرنے کے لئے عوام کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا ، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کرے گے اور اپنی آنے نسل کے بہتر مستقبل کے لئے پی ٹی آئی وووٹ دیں گے ۔

بعدازں اعجازاحمد چوہدری نے پارٹی رہنما جاوید بھٹی سمیت دیگر پارٹی رہنمائوں اورکارکنوں کے ہمراہ تیسر ے روز بھی یوسی 229بابر چوک میں ڈور ٹو ڈور الیکشن کمپین کی اور بازاروں اور گھر گھر جاکرووٹ مانگے اہل علاقہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوںکی پتیاںنچاور کی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات