راجہ اشفاق سرور کے ہوٹل میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

ڈی جی فوڈ اتھارٹی سمیت تمام ٹیموں کو ہوٹل کے اندر یرغمال بنایا لیا گیا

ہفتہ 23 جون 2018 22:28

راجہ اشفاق سرور کے ہوٹل میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ
مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) سیاحوں کے بعدانتظامیہ بھی مری والوں کے تشدد کا شکار ہوگئی،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم پر مری میں حملہ ،راجہ اشفاق سرور کے ملکیتی ہوٹل کو انتہائی غلیظ حالات پر سیل کیا جا نا تھا کہ دھاوا بول کر ٹیم کو یرغمال بنا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں چیکنگ کرنے والی ٹیم پر حملہ کیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل مال روڈ پر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کر رہے تھے ۔

ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب ڈی جی فوڈ اتھارٹی سابق ایم پی کے ہوٹل کو چیک کر رہے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ راجہ اشفاق سرور کے ملکیتی ہوٹل کو انتہائی غلیظ حالات پر سیل کیا جا نا تھا کہ دھاوا بول دیا گیا اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی سمیت تمام ٹیموں کو ہوٹل کے اندر یرغمال بنایا لیا گیا ، یرغمال بنانے کے فوڈ اتھارٹی ٹیم کے ساتھ ہاتھا پائی کی گئی۔ فوڈ اتھارٹی ٹیمیں تاحال یرغمال، انتظامیہ تاحال مدد کو نہ پہنچی۔

متعلقہ عنوان :