Live Updates

اسلام آباد میں بلدیاتی نمائندوں کے پاس کوئی اختیار نہیں ا س لئے مسائل کا حل ممکن نہیں،اسد عمر

میئر اسلام آباد سابق وزیراعظم کیآگے پچھے خوشامد کیلئے رکھا گیا تھا، نواز شریف جہاں جاتے وہاں دستیاب ہوتے تھے

ہفتہ 23 جون 2018 22:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق ممبر نیشنل اسمبلی اور امیدوار برائے این اے 54 اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی نمائندوں کے پاس کوئی اختیار نہیں اسلئے مسائل کا حل ممکن نہیں۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق ممبر نیشنل اسمبلی اور امیدوار برائے این اے 54 نے سوشل میڈیا ٹیم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مئیر اسلام آباد کے پاس کوئی اختیار نہیں ھے وہ صرف سابق وزیراعظم کے آگے پچھے خوشامدی کیلیے رکھا گیا ہے اور نواز شریف جہاں جاتے وھاں دستیاب ہوتے تھے۔ اگر بلدیاتی نمائندوں کے پاس اختیار ہوتا تو اسلام آباد کے کافی مسائل حل ھو جاتے ھماری حکومت آئی تو بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار کرینگے۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں کافی مسائل ھیں لیکن سب سے بڑا اور سنجیدہ مسئلہ پانی کی کمی کا ھے یہ مسئلہ نہ صرف دیہاتی علاقوں میں بلکہ اسلام آباد کے شھری علاقوں میں بھی ھے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ میرا حلقہ این اے 54 کے بارے میں زیادہ تر سروے میں میری پوزیشن کو مثبت دیکھا یا گیا ہے عوام نے مجھے ووٹ دیا تو این اے 54 سے کامیاب ھوجاونگا۔ اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے حد بندی میں میرے حلقہ میں اسرانداز ہونے کی کوشش کی ھے لیکن اس سے میر ے ووٹ بنک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور این اے 53 میں عمران خان کی جیت یقینی ھے۔ آخر میں اسد عمر نے اسلام آباد کے عوام سے انکی قیمتی ووٹ کو پی ٹی آئی کو دینے کی استدعا کی تاکہ اسلام آباد کو ایک خوبصورت دارلخلافہ بنایا جاسکے۔ظفر ملک
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات