کوئٹہ، سمندر میں ڈوبنے والوں کی تلاش میں پاکستان نیوی اور ضلعی انتظامیہ کا مشترکہ ریسکیو آپریشن مکمل

دوسرے روز2بچوں کی لاشیں نکا لی گئی جس کے بعد لاشوں کی تعداد 6ہو گئی

ہفتہ 23 جون 2018 22:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) گڈانی کے سمندر میں ڈوبنے والوں کی تلاش میں پاکستان نیوی اور ضلعی انتظامیہ کا مشترکہ ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا آپریشن کے دوران دوسرے روز2بچوں کی لاشیں نکال لی گئی جس کے بعد لاشوں کی تعداد 6ہو گئی گڈانی سمندر میں ڈوبنے والوں کی تلاش کیلئے لسبیلہ انتظامیہ اور پاکستان نیوی کی جانب سے جاری مشترکہ ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ہے آپریشن کے دوران بریدہ کیمپ کے ساحل سے پندرہ سالہ امان اور تیرہ سالہ سفیان کی لاشیں نکال لی گئیں بچوں کی لاشوں کو ایچ آر سی گڈانی منتقل کردی گئیںجنہیں ضروری کاروائی کے بعد ایدھی ایمبولینسزکے ذریعے کراچی روانہ کردی گئیںواضح رہے کہ گزشتہ روز گڈانی کے سمندر میں نہاتے ہوئے ہوئے کراچی سے تعلق سے رکھنے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد ڈوب گئے تھے ڈوبنے والوں میں گیارہ سالہ بچی حدیقہ کو اسی وقت زندہ ریسکیو کرلیا گیا اور باقی ڈوبنے والوں کے تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری رہی جس میں ڈوبنے والے چارخواتین کی لاشیں گزشتہ روز مقامی غوطہ خوروں کے تعاون سے اور دیگر دو لاپتہ بچوں کی لاشیں آج نکال لی گئیں۔