سردار علی گوہر مہر کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی پی الزام عائد کرنے کا عمل انکی بوکھلاہٹ ہے ،ْ نثار کھوڑو

جب علی گوہر پیپلز پارٹی کے ساتھ تھے تو اس وقت انہیں پیپلز پارٹی بہتر لگ رہی تھی اور اب ضمنی انتخابات میں شکست کی صورت میں بوکھلا گئے ہیں ،ْصدر پیپلز پارٹی

ہفتہ 23 جون 2018 22:22

سردار علی گوہر مہر کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی پی الزام عائد کرنے ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ سردار علی گوہر مہر کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی پی الزام عائد کرنے کا عمل انکی بوکھلاہٹ ہے، انہیں ضمنی انتخابات کی طرح عام انتخابات میں بھی شکست دیں گے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ جب علی گوہر پیپلز پارٹی کے ساتھ تھے تو اس وقت انہیں پیپلز پارٹی بہتر لگ رہی تھی اور اب ضمنی انتخابات میں شکست کی صورت میں بوکھلا گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ایسے سیاسی مچھروں پر قابو پانے کے لیے اسپرے مہم شروع کردی گئی ہے جلد چھوٹے بڑے سیاسی مچھر بلوں میں چھپ جائیں گے وہاں کہاں کے بھی نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو پارٹی کو آنکھیں دکھا رہے ہیں انہیں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عام انتخابات میں عوام آنکھیں دکھائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے ترقیاتی بجٹ کا حساب لینے والے میئر کراچی پہلے 10 ارب روپیوں کا حسان دیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی کی ترقی کے لیے 10 ارب روپے جاری کیے جس کا وسیم اختر جواب دیں کہ وہ پیسے کہاں خرچ ہوئے، میئر کراچی کو ڈکٹیٹرشپ کے اختیار چاہیں لیکن اب ڈکٹیٹرشپ نہیں آئے گی اور نہ انہیں ایسے اختیارات ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اختر اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ڈکٹیٹر والے اختیارات حاصل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔