وزیراعلی بلوچستان کے پولیٹیکل سیکرٹری خیر جان بلوچ پر حملہ قابل مذمت ہے ،سینیٹر میر حاصل خان بزنجو

ہفتہ 23 جون 2018 22:22

وزیراعلی بلوچستان کے پولیٹیکل سیکرٹری خیر جان بلوچ پر حملہ قابل مذمت ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق ناظم آواران وپولیٹیکل سیکرٹری وزیراعلی بلوچستان خیر جان بلوچ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خیر جان پر ہونیوالے دہشتگرد حملے کو جمہوریت اور جمہوری وسیاسی عمل پر حملہ قرار دیا ،انہوں نے کہاکہ سیاسی وجمہوری عمل کو بندوق کی زور پر رکھا نہیں جاسکتا ہے اور جو لوگ بندوق اور دہشتگردی کے ذریعے سیاسی عمل کو دبانا چاہتے ہیں وہ انقلابی تو دورکی بات ہے جمہوریت و ترقی پسند بھی نہیں ہوسکتے ہیں ،سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ خیر جان بلوچ ایک بہادر سیاسی کارکن ہے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں اور بزدلانہ حملوں سے انکے حوصلے پست نہیں ہوں گے ،انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کی قیادت نے عوام کی حق حکمرانی اور ملک میں جمہوریت وجمہوری سیاست کے فروغ کیلئے قربانیاں دی ہیں لیکن آج تک ان کے قدموں میں لرزش نہیں آئی یہ نیشنل پارٹی کے کارکن اور امیدوار ہیں ان کی جرات وہ بہادری پر شک کرنا اور گھنائوں ہتھکنڈوں سے ڈرا دھکماکرمقصد وجدوجہد سے دور نہیں کیا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہاکہ اس سے قبل خیر جان بلوچ کے بھائی شفیع جان کو شہید کیا گیا جس نے اپنی پوری زندگی عوام اور اپنے لوگوں کی خدمت میں وقف کی ،انہوں نے کہاکہ ہماری پالیسی بلوچستان وبلوچ عوام کے سیاسی معاشی اور قومی حقوق کا حصول ہے،نیشنل پارٹی نے خیر جان پر ہونیوالے دہشتگرد انہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خیر جان بلوچ کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ،سیکیورٹی ادارے شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے حقیقی امیدواروں کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔