ہم نے اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت کی ،اپنی گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے ،سردار محمد اسلم بزنجو

ہفتہ 23 جون 2018 22:12

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر و نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت کی اور ہم اپنی گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے ،خضدار جیسے بد امنی کا شکار شہر کو ہم نے امن دیا ،لوگوں کی زندگی کا احساس دلایا ،علاقے میں یونیورسٹی کی سطح کے تعلیمی ادارے کھول دئیے ،بے روزگاروں کو ملازمتین دی ،شہر کی سڑکوں کو پختہ کیا اگر عوام کے موقع دیا تو ہم ترقی کے پہیہ کو جام ہونے نہیں دئینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے سینئر جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کای اجلاس کی صدرات نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر رئیس بشیر احمد مینگل نے کی جبکہ مہمان خاص سردار محمد اسلم بزنجو تھے اعزاز ی مہمانوں میں بی ایس او کے مرکز ی ترجمان نادر بلوچ ،نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن عبدالحمید ایڈووکیٹ ،ولید بزنجو ،عبدالرحیم کرد ،حاجی احمد نواز بلوچ ،سابق چیئرمین بی ایس او امین بلوچ و میر سلمان زہری ،سیف اللہ ملازئی و دیگر شامل تھے اجلاس میںالیکشن کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابقہ صوبائی وزیر سردار اسلم بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت کی ہے اور عوام کے پاس اپنی گزشتہ کارکردگی کے بنیاد پر جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ہم نے اپنے دور اقتدار میں خضدا ر کے عوام جو بدامنی کا شکار تھا عوا م کیے لیے اپنے گھر سے نکلنا ناممکن تھا اغواء برائے تاوان قتل و غارت عروچ پر تھا کو امن کو تحفہ دیاشہر کے بازار اور سڑکیں جو کھنڈرات کا منظر پیش کررہے تھے تعمیراتی کام کرواکرصوبے میں ایک رول ماڈل شہر کی حیثیت دلوائی میڈیکل کالج کے قیام کو ممکن بنایا سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس کی بنیاد ڈالی ،دیگر تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کی ۔

اس سے بڑھ کر ہم نے معاشرے سے کنبہ پرستی اور کمیشن کرپشن کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر کے نظریاتی پرامن اور میرٹ کے بنیاد پر ترجحات کو فروخ دیاعوام الیکشن میں اپنا فیصلہ اللہ کو حاظر وناظر کرکے شعوری بنیاد پر ہماری کاکردگی اور ہم سے گزشتہ منتخب امیدواروں کی کارکردگی کو مدنظر رکھ کر کر یں ۔ مزید کہا کہ مذہب پرستی اور نام نہاد قوم پرستی کے دعوے داروں نے جنونیت عدم برداشت اور نفرت کی فضا کو ہوا دی جس نے پورے خطے کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لیکر خوفناک ماحول بنا دیا ۔

اپنے دوراقتدار میں کرپشن اور کنبہ پرستی کرکے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہ دے سکے۔عوام اب باشور ہے اگر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ مزید عوام کو بے وقوف بنائے گے تو یہ ان کی خام خیالی ہوگی،ْ الیکشن میں عوام بھر پور طریقے سے حصہ لیکر نیشنل پارٹی کو جیت سے ہمکنار کرے۔