کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ،دو افرادجاں بحق

ہفتہ 23 جون 2018 22:12

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) خضدار کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ دو افرادجاں بحق تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب قومی شاہراہ پر پیر عمر کے قریب وڈھ سے خضدار آنے والی وٹس کار موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئر اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے ڈرائیور علی نواز بارانزئی موقع پر جاں بحق جب کہ کار میں سوار تین افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں فقیر محمد ساکن جعفر آباد،نصراللہ ولد غلام نبی ساکن بازگیر اور جمعہ خان شدید زخمی ہوگئے، بعد ازاں جمعہ خان زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا، جب کہ فقیر محمد کو مزید علاج کی غرض سے سی ایم ایچ خضدار منتقل کیا گیا واضح رہے کہ سوراب ٹو لسبیلہ سیکشن میں موٹر وے پولیس تعینات نہ ہونے کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بنتے جا رہے ہیں دو روز قبل بھی اسی علاقے میں ایک المناک حادثے میں ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے تھے عوامی حلقوں کی جانب سے حکومت سے پرزور مطالبہ کیاگہ ہے کہ اس سیکشن میں موٹر وے پولیس کی تعیناتی کو یقینی بنا کر انسانی جانوں کو نقصان سے بچایا جائے۔