خضدار کے عوام نے مجھے ہمیشہ عزت دی ، مجھ سے محبت کرنے والے لوگو ں نے مجھے وزیر اعلی ٰ کے منصب تک پہنچا یا ،نواب ثناء اللہ خان زہری

ہفتہ 23 جون 2018 22:12

خضدار کے عوام نے مجھے ہمیشہ عزت دی ، مجھ سے محبت کرنے والے لوگو ں نے ..
خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلی ٰ بلوچستان چیف آف جہلاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ خضدار کے عوام نے مجھے ہمیشہ عزت دی ہے میرا حو صلہ بلند کیا ہے مجھ سے محبت کرنے والے لوگو ں نے مجھے وزیر اعلی ٰ کے منصب تک پہنچا یا میری بھی کوشش رہی ہے کہ میں عوام سے ہمیشہ قریب رہوں ان کی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا ئو ں ان خیالات کا ظہار انہوں نے خلق جھالاوان خضدار میں پارٹی کارکنوں سمیت خضدار ،زہری ،کرخ ،مولہ سمیت دیگر علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیانواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ خضدار جہلاوان کا ہیڈ کواٹر ہے بلوچستان کی تاریخ میں اس کا ایک اہم کردار رہا ہے اس دھرتی نے معتبر سیاست دان پیدا کیا اس سرزمین کی اپنی اہمیت ہے اس دھرتی کے لئے میرے ابا ئو اجداد نے خدمات انجام دیا ہے ان کارنا موں نے میرے اکابرین کو یہاں کا ہر دل عزیز بنایا تھا وہی رشتہ عوام کا میرے ساتھ قائم میں نے بحیثیت وزیراعلیٰ بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح خضدار کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کی ،میڈیکل کالج ،یونیورسٹی ،سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے قیام کو ممکن بنیایا ، پانی، بجلی ، پختہ سڑ کوں ،صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوششیں کی مجھے تو قع ہے کہ یہاں کے لوگ مجھے عزت دیں گے میرے سیاسی حریف شکست سے دوچار ہوں گے مجھے عوام سے دور رکھنے والے ایک کھلی غلط فہمی میں مبتلا ہیں ان کو 25 جولائی کو اپنی حیثیت کا پتہ چل جائیگا مجھے عوام سے محبت ہے یہی میر نظریہ یہی مسلم لیگ ن کا منشور ہے اس منشور کے تحت پورے پاکستان ہماری پارٹی کے کارکن حصہ لے رہے ہیں اب یہاں کے لوگ اپنے صوبہ اور ملک کے حالات سیاسی لوگوں کے کردارسے واقف ہیں ان کو دہوکہ نہیں دیا جا سکتا ہے ۔