احتساب عدالت لاہور نے 6 مختلف کیسز میں انصاف پر مبنی فیصلے سنا دئیے

ہفتہ 23 جون 2018 22:12

احتساب عدالت لاہور نے 6 مختلف کیسز میں انصاف پر مبنی فیصلے سنا دئیے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) قومی احتساب بیورو(نیب)لاہور کی جانب سے کرپشن کے مختلف کیسز میں تحقیقات مکمل کرتے ہوئے قانون کی مطابق احتساب عدالتوں میں ریفرنس داخل کیے جاتے ہیں اس ضمن میں چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال صاحب کی جانب سے تمام ریجنل بیوروز کو 10 ماہ کے دورانیہ میں تحقیقات مکمل کرتے ہوئے کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کرنیکی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں۔

احتساب عدالت لاہور کے جج صاحبان کیجانب سے زیرسماعت کرپشن کے 6 مختلف کیسز میں انصاف پر مبنی فیصلے صادر کیے گئے ہیں جن میں پہلا فیصلہ مشہور کیس سٹیٹ بنام شاہد حسن اعوان المعروف میسرز بلزاینڈ بیئرز فاریکس کیس جس میں دھوکہ دہی کے زریعے 1294 ملین روپے کی خطیر رقم لوٹی گء تھی, مزکورہ کیس میں مرکزی ملزم شاہد حسن اعوان کو 14 سال قید اور 626ملین روپے بطور جرمانہ ادا کرنے جبکہ ملزم زبیر علی اعوان کو 7 سال قید,اور 22.8 ملین روپے جرمانہ, ملزم عابد رشید 7 سال قید 3.7 ملین جرمانہ, ملزم الفت سلیم کو 7 سال قید 19.8 ملین جرمانہ, ملزم زکا اللہ خان 7 سال قید12.8 ملین جرمانہ, ملزمہ رفت شاہد حسن 1 سال قید 4.5 ملین جرمانہ اور ملزم ڈاکٹر غلام مصطفی اعوان کو عدم ثبوت کی بنا پر رہاء کے احکامات صادر فرمائے گئے۔

(جاری ہے)

دوسرے کیس سٹیٹ بنام محمد اعزم چشتی المعروف ایگل فاریکس کیس جس میں عوام سے 43.05 ملین روپے لوٹے گئے تھے اس کیس میں معزز جج صاحب کیجانب سے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد اعزم چشتی کو 5 سال قید 10.79 ملین جرمانہ, ملزم محمد زیشان علی کو 5سال قید اور 10.76ملین جرمانہ, ملزم عامرشفیق 5 سال قید 10.76 ملین جرمانہ, ملزم عامر عباس چوہدری کو 5 سال قید 10.76 ملین جرمانہ جبکہ محمد عثمان غنی کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کرنیکا حکم دیا گیا۔

کرپشن کے تیسرے کیس سٹیٹ بنام محمد اعزم چشتی المعروف میسرز ریلائنس ایسوسی ایشن فاریکس کیس جس میں عوام کے 4.783 ملین روپے دھوکہ دہی سے لوٹے گئے اس کیس میں مرکزی ملزم محمد اعزم چشتی کو 1 سال قید 1.196ملین جرمانہ, ملزم محمد زیشان علی کو 1 سال قید 1.196 ملین جرمانہ, ملزم عامر شفیق کو 1 سال قید 1.196 ملین جرمانہ تاہم ملزم عامر عباس چوہدری کو 1 سال قید اور 1.196 ملین جرمانہ کی سزا سنائی گئی ۔

کرپشن کے چوتھے کیس میں سٹیٹ بنام سید زوالبجہ دین شاہ جس میں ملزم کیجانب سے عوام کو 32.311 ملین روپے کی خطیر رقم سے محروم کیا گیا تھا اس کیس میں احتساب عدالت کیجانب سے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم زوالبجہ دین شاہ کو 5 سال قید اور لوٹی گء مکمل رقم 32.311 ملین روپے بطور جرمانہ ادا کرنیکے احکامات صادر کیے گئے۔کرپشن کے پانچویں کیس سٹیٹ بنام محمد عامر ندیم المعروف کیش اینڈ فیوچر ٹریڈنگ فاریکس کیس جس میں عوام سے دھوکہ دہی کے زریعے کل 11.685 ملین روپے کا فراڈ کیا گیا اس کیس میں ملزم محمد عامر ندیم کو 5 سال قید اور 11.685 ملین روپے کا جرمانہ ادا کرنیکے احکامات جاری کیے گئے۔

کرپشن کے چھٹے کیس سٹیٹ بنام نجمم الثاقب المعروف میسرز سن ریلائنس انٹرنیشنل فاریکس کیس میں ملزم کیجانب سے دھوکہ دہی کرتے ہوئے 26.450 ملین کا غبن کیا گیا اس کیس میں ملزم نجم الثاقب کو 5 سال قید اور 16.827 ملین روپے بطور جرمانہ کی سزا سناء گء تاہم شریک ملزم تصور حسین تاحال مفرور ہے۔نیب لاہور کا کرپشن کیسز میں ملزمان کو احتساب عدالتوں سے سزائیں دلوانے کا تناسب لگ بھگ 80 فیصد کے قریب ہے جو نیب تفتیشی افسران اور پراسکیوٹرز کی انتھک محنت کا پیش خیمہ ہے۔