چیف جسٹس آف پاکستان میان ثاقب نثار کی لاڑکانہ آمد کے موقع پر مختلف افراد کی جانب سے اپنے مطالبات اور مسائل کے متعلق شکایات کے انبار لگادیئے

ہفتہ 23 جون 2018 22:09

چیف جسٹس آف پاکستان میان ثاقب نثار کی لاڑکانہ آمد کے موقع پر مختلف ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میان ثاقب نثار کی لاڑکانہ آمد کے موقع پر مختلف افراد کی جانب سے اپنے مطالبات اور مسائل کے متعلق شکایات کے انبار لگادیئے۔ 11 سال قبل ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن محکمے میں ٹیسٹ دینے والے امیدواروں نے چیف جسٹس کو شکایت کی کہ 11 سالہ گذرنے کے باوجود آفر اور جوائنگ آرڈر نہ مل سکے۔

(جاری ہے)

ایک خاتون نے چیف جسٹس کو شکایت کی کہ میرے شوہر کا انتقال ہوچکا دیور کی جانب سے جھوٹہ مقدمہ درج کیا گیا پولیس نے تفتیش کے بعد مقدمے کو جھوٹہ قرار دیا تاہم جڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے 7 ماہ سے مقدمے کی سماعت نہیں کی جارہی۔ 25 روز قبل لاڑکانہ سے لاپتہ ہونے والے نوجوان عاقب چانڈیو کے ورثا نے چیف جسٹس کو شکایت کی کہ 25 روز سے ہمارا نوجوان لاپتہ ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس اور ایس آر پی پولیس میں ٹیسٹ دینے والے امیدواروں نے بھی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود آفر اور جوائننگ آرڈر نہیں دیئے گئے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے تمام افراد کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔