ایک اور بغاوت، سابق وفاقی وزیر نے ن لیگ کا ٹکٹ لینے سے انکار کردیا
راہیں جدا کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے ن لیگ کی جانب سے دیا گیا ٹکٹ واپس کر دیا، سابق وفاقی وزیر کو ن لیگ کی جانب سے جھنگ سے انتخاب لڑنے کیلئے ٹکٹ جاری کیا گیا تھا
محمد علی ہفتہ 23 جون 2018 21:30
(جاری ہے)
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیصل آباد کے حلقوں این اے 106 سے رانا ثنااللہ اور این اے 108 سے عابد شیر علی الیکشن لڑیں گے جب کہ سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73 اور سابق وزیر ریلوے سعد رفیق لاہور کے حلقہ این اے 131 سے امیدوار ہوں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز لاہور کے حلقہ این اے 124 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 146 سے الیکشن لڑیں گے جب کہ مریم نواز قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 لاہور اور صوبائی نشست پی پی 73 لاہور سے بھی انتخابات میں حصہ لیں گی۔اعلامیے کے مطابق سابق وزیر داخلہ احسن اقبال این اے 78 نارووال اور سابق وزیر دفاع خرم دستگیر این اے 81 گوجرانوالہ سے میدان میں اتریں گے۔ذرائع کے مطابق این اے 123 سے ملک ریاض، این اے 125 سے ملک پرویز اور این اے 126 سے مہر اشتیاق امیدوار ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ این اے 128 پر روحیل اصغر، این اے 129 پر سہیل شوکت بٹ، این اے 130 پر خواجہ احمد حسان، این اے 132 سے شہبازشریف اور این اے 133 سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق میدان میں اتریں گے جب کہ این اے 134 سے رانا مبشر، این اے 135 سے سیف الملوک کھوکھر اور این اے 136 سے افضل کھوکھر الیکشن لڑیں گے۔ذرائع کے مطابق این اے 133 میں زعیم قادری کی ناراضی کے بعد این اے 125 پر بھی تنازع سامنے آگیا ہے اور بلال یاسین نے اس نشست پر الیکشن لڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ بلال یاسین کا کہنا ہے کہ این اے 125 پر مریم نواز کے نہ آنے پر میرا حق ہے، مریم نواز این اے 125 میں ہوتیں تو پھر پی پی150 میں جاتا لیکن لندن جانے سے پہلے نواز شریف اور مریم نواز سے میری بات طے ہوچکی تھی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت این اے 125 میں پرویز ملک کو ٹکٹ دینا چاہتی ہے لیکن حلقہ این اے 125 سے پرویز ملک بھی امیدوار ہیں اور وہ صوبائی حلقے پی پی 150 پر بھی بلال یاسین کے ساتھ الیکشن کے لیے تیار نہیں۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.