پیپلز پارٹی عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اقتدار میں آکر صوبے سے بے روزگاری کا خاتمہ اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے، میر حاجی علی مدد جتک

ہفتہ 23 جون 2018 22:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اقتدار میں آکر صوبے سے بے روزگاری کا خاتمہ اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے پیپلز پارٹی نے بلوچستان کو بلوچستان پیکج ، صوبائی خود مختاری، این ایف سی ایوارڈ سمیت دیگر شعبوںمیں بھر پور نمائندگی دی اب عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایک بار پھر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کراکرکے باقی ماندہ ارمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں ان خیالات کا اظہا رانہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوری اور سیاسی سوچ رکھنے والی جماعت ہے اور ہمیشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کیا ہے سی پیک منصوبے کو پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں شروع ہوااور اس منصوبے کو پیپلز پارٹی ہی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے پیپلز پارٹی عام انتخابات میں ان محب وطن جماعتوں سے اتحاد کرینگے جو ملک اور صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں ہمارا ساتھ دینگے کیونکہ پیپلز پارٹی نے بہت بڑی قربانیاں دی ہے اور دیتے رہیں گے بد قسمتی سے وفاق میں مسلم لیگ(ن) اور بلوچستان میں قوم پرستوں نے جس طرح ملک اور صوبے کو تباہی وبربادی سے دوچار کیا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ہم سمجھتے ہیں کہ اب عوام کو سوچنا ہو گا کہ وہ کس سیاسی جماعت کو عام انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار کرینگے کیونکہ قوم پرستوں نے نفرت اور تعصب کی بنیاد پر حالات کو تباہی وبربادی سے دوچار کیا اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اقتدار میں آکر صوبے سے بے روزگاری کا خاتمہ اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے پیپلز پارٹی نے بلوچستان کو بلوچستان پیکج ، صوبائی خود مختاری، این ایف سی ایوارڈ سمیت دیگر شعبوںمیں بھر پور نمائندگی دی اب عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایک بار پھر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کراکرکے باقی ماندہ ارمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔