سہون شریف،چیف جسٹس کو دیکھ کر سندھ پولیس کے برطرف ملازمین کے ’’انصاف دو‘‘ کے نعرے چیف جسٹس نے گاڑی سے اتر کر ملازمین کے مسائل سنے

ہفتہ 23 جون 2018 21:59

سہون شریف،چیف جسٹس کو دیکھ کر سندھ پولیس کے برطرف ملازمین کے ’’انصاف ..
سہون شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو دیکھ کر سندھ پولیس کے برطرف ملازمین نے ’’انصاف دو‘‘ ے نعرے لگا دیئے، چیف جسٹس نے گاڑی سے اتر کر ملازمین کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار لاڑکانہ کے دورے پر ہفتہ کو گئے اس دوران سیون شریف کے مقام پر سندھ پولیس کے برطرف ملازمین نے چیف جسٹس کی گاڑی کو دیکھتے ہی’’انصاف دو‘‘ کے نعرے لگانے شروع کر دیئے اور چیف جسٹس کی گاڑی کے سامنے کھڑے ہو گئے جس پر چیف جسٹس نے گاڑی روک لی اور گاڑی سے اتر کر برطرف ملازمین کے مسائل سنے اور ان کو حل رنے کی یقین دہانی کرائی۔۔