انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوں میں ایک ملزم کو فرد جرم کیلئے نقول تقسیم کر کے سیگر مقدمات کی سماعت ملتوی

ہفتہ 23 جون 2018 21:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوں نے ایک ملزم کو فرد جرم کیلئے نقول تقسیم کر کے سیگر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

عدالت نمبر ایک کے جج محمد اصغر خان نے قتل کیس میں ملزم عبدالرحیم کے خلاف دو گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت چار جولائی،تیزاب کیس میں ملزم خرم شہزاد کو نقول تقسیم کر کے فرد جرم کیلئے سماعت تیس جون،بارود برآمدگی کیسوں میں ملزم خیال زمان کے خلاف دو گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت تیس جون ،ملزم ملک نور کے خلاف دو گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت تیس جون ،ملزم عرفان طارق کے خلاف سماعت تیس جون ،عدالت نمبر ٹو کے جج سلیمان بیگ نے مذہبی منافرت کیس میں ملزم عبدالرحمن کے خلاف دو گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت تیس جون ،پولیس مقابلہ کیس میں ملزم جاوید کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت تین جولائی ،عوامی تحریک کے کارکنوں افتخار وغیرہ کے خلاف دو گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت سات جولائی،عدالت نمبر تین کے جج عبدالرحیم نے اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم طفیل کے خلاف سماعت 25جون،بارود برآمدگی کیسوں میں ملزم رسول بخش کے خلاف دو گواہوں کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت تین جولائی،کوثر علی کے خلاف سماعت چار جولائی جبکہ مذہبی منافرت کیس میں ملزم انیس الدین کے خلاف سماعت پانچ جولائی تک ملتوی کردی ہے۔