ایم ایم اے کے اقتدار میں شریعت محمدی کے مطابق خواتین کو تمام حقوق سمیت وراثت میں حصہ دلانے کو یقینی بنائے گی،خواتین اسلام انتخابات میں ایم ایم اے کی کامیابی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

ہفتہ 23 جون 2018 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) امیر جماعت اسلامی سندھ و مجلس عمل کے این اے 256 پر نامزد امیدوار ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کے اقتدار میں شریعت محمدی کے مطابق خواتین کو تمام حقوق سمیت وراثت میں حصہ دلانے کو یقینی بنائے گی۔ایم ایم اے نے ملک بھر کی طرح سندھ سے بھی قومی وصوبائی اسمبلی سے جنرل سیٹوں پر خواتین کو ٹکٹ دیئے ہیں، خواتین اسلام انتخابات میں ایم ایم اے کی کامیابی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ ناظم آباد میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جماعت اسلامی کی خواتین ذمہ داران کے کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے حلقہ 130اور129امیدواران حافظ نعیم الرحمن اور نسیم صدیقی نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ دینی جماعتوں نے متحدہ مجلس عمل کو بحال وفعال کرکے قوم کے سامنے اپنے صادق وامین نمائندے متبادل کے طور پر پیش کردیئے ہیں۔

عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میںحقیقی تبدیلی کیلئے ان کو کامیاب کریں۔ایم ایم اے کراچی کے صدر وپی ایس 129کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مجلس عمل کے اہل وصادق وامین قیادت کی کراچی کے مسائل حل اور روشنیاں بحال کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، عوام نے کامیاب کیا تو بھرپور خدمت کریں گے،انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ گھر گھر جاکر خواتین کو ایم ایم اے کے منشور سے آگاہ کریں۔