طوفانی ہوائیں اوربارش ، کلاچی گردونواح میں بجلی کے کھمبے اوردرخت گرگئے ‘بجلی کا نظام درہم برہم ‘دوافراد زخمی

ہفتہ 23 جون 2018 21:49

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) طوفانی ہوائوں اوربارش سے کلاچی اوراس کے گردونواح میں بجلی کے کھمبے اوردرخت گرگئے ‘بجلی کا نظام درہم برہم ‘دوافراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اورکلاچی میں اچانک گہرے بادل چھانے کے بعد تیزہوا کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ۔ تیزہوائوں کی وجہ سے کلاچی اوراس کے گردونواح میں بجلی کے کئی کھمبے اوردرخت گر گئے جس سے بجلی کا نظام دہم برہم ہوگیا ۔ذرائع سے معلوم ہواہے کہ درخت گرنے کی وجہ سے دوافرادزخمی بھی ہوگئے ہیں جب کہ پیسکو حکام نے امدادی سرگرمیاں شروع کرنے کے بعد علاقے کی بجلی بھی بحال کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :