شادی شدہ خاتون نے سسرال جانے پردلبرداشتہ ہوکرپستول سے فائرکرکے خود کو زخمی کر لیا

ہفتہ 23 جون 2018 21:49

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) روڈی خیل میں شادی شدہ خاتون نے اپنے ماں باپ کے گھرسے واپس اپنے شوہرکے گھرجانے پردلبرداشتہ ہوکرپستول سے فائرکرکے خود کو زخمی کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود میں روڈی خیل میں ثمینہ بی بی زوجہ شوکت بلوچ جس کی تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی اوروہ اپنے ماں باپ کے گھرروڈی خیل آئی ہوئی تھی اس دوران اس کے بھائیوں نے اس کوکہاکہ وہ واپس اپنے شوہر کے گھر جائے جس پراس نے دلبرداشتہ ہوکرگھر میں پڑے پستول سے فائرکرکے خود کو زخمی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :