باجوڑ کے خوانین کا پری پول یگنگ کا باقاعدہ آغاز،مراعات کے ذریعے ہمدردیاں خریدنے کی غلیظ کوشش ،حاجی سردار کا اجتماع سے خطاب

ہفتہ 23 جون 2018 21:46

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) امیر جماعت اسلامی حلقہ قبایل ونامزد امیدوار حلقہ این اے 40باجوڑ حاجی سردار خان نے باجوڑ کے علاقے حیاتی میں ایک بڑے شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے 2013 کے الیکشن کی طرح باجوڑ کے خوانین نے پری پول ریگنگ کا باقاعدہ آغاز شروع کیا ہے۔اور سولر پینل اور دوسرے مراعات کے ذریعے لوگوں کی ہمدردیاں خریدنے کی غلیظ کوشش کی جارہی ہے۔

افسوس کی بات ہے کہ مذکورہ شخص منسٹر رہنے کے ساتھ ساتھ فا ٹا کے گورنر بھی رہ چکے ہیں لیکن انہوں نے اپنی ہی پڑوس میں ایک واٹر سپلائی سکیم تک منظور نہیں کی تھی حالانکہ اس کے اپنے پڑوس میں پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے۔اورلوگ میلوں میلوں دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے دور اقتدار میں بھی انہوں نے اپنے حلقے کے لوگوں کو سبز باغ دکھائے تھے لیکن ان میں سے ایک بھی ترقیاتی منصوبہ وہ شروع نہ کرسکا۔

موصوف نے اپنے دور میں باجوڑ کے لئے میڈیکل کالج اور انجینئرنگ یونیورسٹی تک منظور ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن جب میں نے موجودہ گورنر سے ان کالجوں کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ نہ تو باجوڑ کے لئے کسی میڈیکل کالج کی منظوری ہوچکی ہے اور نہ یہ بات میرے علم میں ہے۔حاجی سردار خان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی الیکشن کمیشن سے بھرپور مطالبہ کرتی ہے کہ کمپین کے دوران اس طرح کے اونچھے ہتکھنڈوں کا بھر پور نوٹس لے کیونکہ نہ صرف یہ کہ اس طرح کی سرگرمیاں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ خلاق کی خلاف ورزی ہے بلکہ ایلیکشن کمیشن کی صاف اور شفاف ایلکشن کے انعقاد بپر بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ ایک مقدس امانت ہے اس کا صحیح استعمال ہونا چاہئے۔انہوں نے مخالف امیدواروں کے اس پروپیگنڈے کو بھی یکسر مسترد کیا کہ ووٹ ایک دنیاوی چیز ہے اور اخروی زندگی سے اس کا کوئی تعلق نہی۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اپنے ووٹ کے ساتھ انصاف نہیں کیا اور کسی ایسے شخص کو ووٹ دیا جو کہ صادق اور امین نہیں تھا تو اس سے سرزد گناہوں میں ہم بھی برابر کے شریک ہوں گے کیونکہ یہ لوگ ہمارے ڈالے گئے ووٹوں کے نتیجے میں وہاں تک پہنچ جاتے ہیں۔

جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار حاجی سردار خان نے مزید کہا کہ جس طرح اسلامی تاریخ میںپہلے بیعت کا ایک تصور تھا آج وہ ووٹ کے شکل میں تبدیل ہوچکا ہے لہذا عوام سے التجا ہے کہا اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرکے صادق اور امین قیادت کو ووٹ دیں جو صرف اور صرف جماعت اسلامی کے پاس موجود ہے۔پاناما لیکس میں جماعت اسلامی کے علاوہ ہر پارٹی کے لیڈران کا نام آیا ہے لیکن الحمداللہ جماعت اسلامی کا دامن اس قسم کے داغوں سے پاک ہے۔انہوں نے مزید کہا مجھے پختہ یقین ہے کہ جماعت اسلامی باجوڑ کے دونوں حلقوں پر کلین سویپ کرے گی۔