Live Updates

وفاقی دارالحکومت کے طاقتور پولیس افسران تاحال اپنی سیٹوں پر براجمان

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کا فیصلہ

ہفتہ 23 جون 2018 21:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) وفاقی دارالحکومت کے طاقتور پولیس افسران تاحال اپنی سیٹوں پر براجمان ہیں اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شفاف الیکشن کو یقینی بنانے کے لئے اسلام آباد کے با اثر پولیس افسران اور ضلعی انتظامیہ کے عہداروں کو تبدیل نہیں کیا ہے۔ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے دبنگ اے آئی جی عصمت اللہ جو نیجو سمیت کئی پولیس افسران جو کہ مسلم لیگ (ن) کے من پسند افسران کی فہرست میں شامل رہے ہیں ابھی تک اپنے عہدوں سے لطف اٹھا رہے ہیں۔ اسی طرح ضلعی انتظامیہ میں کام کرنیو الے کئی اسسٹنٹ کمشنر مسلم لیگ (ن) کے لئے اپنی توانائیاں صرف کرنے کے لئے مشقیں کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اگرچہ پورے پنجاب میں تبادلوں کا جھکڑ چلا دیا ہے لیکن اپنی ناک تلے موجود اسلام آباد کو ابھی تک نہیں چھیڑا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے اندر اس حوالے سے کافی بے چینی پائی جاتی ہے اور تحریک انصاف چند روز میں باضابطہ طور پر الیکشن کمیشن کو خط لکھے گی کہ شفاف الیکشن کے لئے وفاقی دارالحکومت میں موجود مسلم لیگ (ن) کے وفادار پولیس افسران کے تبادلے کئے جائیں تاکہ صاف ، شفاف الیکشن کو یقینی بنایا جا سکے۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات