Live Updates

پہلے ہماری حلقہ میں اتنی مضبوط پوزیشن تھی جتنی آج ہے، شیخ رشید

تمام مذہبی مکاتب فکر میرے ساتھ ہیں، مجھے مذہبی ووٹ بھی پڑے گا پنجاب میںن لیگ اور تحریک انصاف کا ہی مقابلہ ہو گا ،عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے، نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 23 جون 2018 21:46

پہلے ہماری حلقہ میں اتنی مضبوط پوزیشن تھی جتنی آج ہے، شیخ رشید
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پہلے ہماری اس حلقہ میں اتنی مضبوط پوزیشن تھی جتنی آج ہے، پہلی مرتبہ میری شیخ برادری بھی میرے ساتھ ہے تمام مذہبی مکاتب فکر میرے ساتھ ہیں اور مجھے مذہبی ووٹ بھی پڑے گا، ،پنجاب میںن لیگ اور تحریک انصاف کا ہی مقابلہ ہو گا ،عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم لال مسجد اور پرویز مشرف کے معاملے سے اب نکلے ہیں اور اس وقت میں ختم نبوت کو سپورٹ کر رہا ہوں لوگ تعلیم کی باتیں کرتے ہیں مگر ہم نے اس حلقہ میں پہلے یہ مسئلہ حل کر دیا ہے اب پانی کا مسئلہ ہے وہ بھی حل کرینگے عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے اور پہلی مرتبہ میری شیخ برادری بھی میرے ساتھ ہے تمام مذہبی مکاتب فکر میرے ساتھ ہیں اور اس بار مجھے مذہبی ووٹ بھی پڑے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ الیکشن مہم پرجا رہا ہوں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے سامنے تاریخی فتح نظر آ رہی ہے اور میںاس بار تاریخی فتح حاصل کروں گا انہوں نے کہا ہے کہ میرے کیس کا موازانہ نواز شریف کے کیس سے کر دیا گیا اور اس معاملے پر پنڈی میں بہت جواء بھی لگا ہے کیس کی وجہ سے میری توجہ الیکشن مہم کی طرف نہیں تھی لیکن یہاں کے لوگ کہتے ہیں کہ میں الیکشن میں تاریخی فتح حاسل کروں گا انہوںنے کہا ہے کہ ابھی تک عمران خان کی بھی الیکشن مہم شروع نہیں ہوئی تا ہم پنجاب میںن لیگ اور تحریک انصاف کا ہی مقابلہ ہو گا جبکہ میرے دونوں حلقوں سے قلم دوات ہی جیتے گی انہوں نے کہا ہے کہ سیاست اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ لوگ اب میری طرف دیکھ رہے ہیںاور میری کامیابی کی دعائیں بھی کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ اس ملک میں اوپر سے آنے والوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ الیکشن کے ذریعے اقتدار میں بہت کم لوگ آئے ہیںمگر میںہمیشہ اپنے ووٹ سے آیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات