نیب نے بدعنوانی میں ملوث بیرون ملک مقیم سابق فوجی افسران کو گرفتار کرکے وطن واپس لانے کی درخواست کردی

نیب کی جانب سے جن ملزمان کیخلاف کاروائی کی درخواست کی گئی ہے ان میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی، ریلوے کے سابق سیکریٹری اور ریلوے بورڈ کے سابق چیئرمین لیفٹننٹ جنرل (ر) سعیدالزماں، میجر جنرل (ر) حامد حسن بٹ، بریگیڈیئر (ر) اخترعلی بیگ، اقبال صمد خان، خورشید احمد خان، عبدالغفار، رمضان شیخ، پرویز قریشی، رائل پالم گالف کلب کے سپانسر سمیت دیگر 5 افسران شامل ہیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 جون 2018 20:52

نیب نے بدعنوانی میں ملوث بیرون ملک مقیم سابق فوجی افسران کو گرفتار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جون 2018ء) نیب نے بدعنوانی میں ملوث بیرون ملک مقیم سابق فوجی افسران کو گرفتار کرکے وطن واپس لانے کی درخواست کردی ہے۔ نیب کی جانب سے جن ملزمان کیخلاف کاروائی کی درخواست کی گئی ہے ان میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی، ریلوے کے سابق سیکریٹری اور ریلوے بورڈ کے سابق چیئرمین لیفٹننٹ جنرل (ر) سعیدالزماں، میجر جنرل (ر) حامد حسن بٹ، بریگیڈیئر (ر) اخترعلی بیگ، اقبال صمد خان، خورشید احمد خان، عبدالغفار، رمضان شیخ، پرویز قریشی، رائل پالم گالف کلب کے سپانسر سمیت دیگر 5 افسران شامل ہیں ۔

قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے ریلوے اراضی کیس میں ملوث پاک فوج کے کچھ سابق اعلیٰ افسران سمیت دیگر ملزمان کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر ڈیڑھ ماہ کے لیے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے یہ درخواست ملزمان کی بیرون ملک موجودگی کے پیشِ نظر کی گئی،جس میں کہا گیا تھا کہ ملزمان کو وزارتِ داخلہ کی مدد سے واپس لانے کی کوششیں کی جائیں گی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے رائل پام گالف کلب میں بدعنوانی پر دائر کیے گئے ریفرنس کی سماعت 3 اگست تک ملتوی کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی اس سماعت میں بریگیڈئر(ر) اختر علی اور ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان کے علاوہ دیگر تمام ملزمان غیرحاضر رہے, پر عدالت نے تمام ملزمان کو پیش ہونے کی ہدایت کی تا کہ ریفرنس کی نقول فراہم کی جاسکیں اور بعد ازاں ان پر فرد جرم عائد کی جائے۔

اس حوالے سے نیب حکام کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ایک ملائیشین شہری سمیت تمام ملزمان کو پاکستان میں واپس لانے کے لیے وزرت داخلہ سے مدد لینے کی کوشش کی جارہی تھیں۔ خیال رہے کہ 17 سال تک یہ معاملہ دبا رہنے کے بعد رواں برس برس اپریل میں نیب نے اس کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ نیب کی جانب سے جن ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا ان میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹننٹ جنرل (ر) جاوید اشرف قاضی، جو سابق چیئرمین ریلوے اور وزیر برائے مواصلات اور ریلوے بھی رہ چکے ہیں، ریلوے کے سابق سیکریٹری اور ریلوے بورڈ کے سابق چیئرمین لیفٹننٹ جنرل (ر) سعیدالزماں، میجر جنرل (ر) حامد حسن بٹ، بریگیڈیئر (ر) اخترعلی بیگ، اقبال صمد خان، خورشید احمد خان، عبدالغفار، رمضان شیخ، پرویز قریشی، رائل پالم گالف کلب کے سپانسر سمیت دیگر 5 افسران شامل ہیں۔

مذکورہ ملزمان پر الزام ہے کہ یہ افراد مبینہ طور پر لاہور میں ریلوے گالف کلب کی غیر قانونی لیز دیے جانے میں ملوث ہیں۔