Live Updates

تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے تنازعات سے تنگ آ کر ٹکٹ واپس کرنے اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

ٹکٹوں کے تنازعے پر عمران خان شدید ذہنی تناو کا شکار ہوگئے، کئی رہنماوں نے پارٹی چھوڑنے کی تیاریاں مکمل کر لیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 23 جون 2018 20:31

تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے تنازعات سے تنگ آ کر ٹکٹ واپس کرنے اور ..
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جون 2018ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے تنازعات سے تنگ آ کر ٹکٹ واپس کرنے اور پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم کے تنازعے نے تحریک انصاف کی مشکلات کو بڑھا دیا ہے۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے تنازعے کی وجہ سے کئی رہنماوں نے پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے تنازعے پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی شدید ذہنی تناو کا شکار ہوگئے ہیں۔

گزشتہ دنوں ہونے والے تحریک انصاف کے اجلاس کے دوران اس تمام صورتحال سے تنگ آ کر ایک سینئر رہنما نے بھی پارٹی چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے تنازعات سے تنگ آ کر نا صرف اپنا ٹکٹ واپس کرنے بلکہ پارٹی کو خیر باد کہنے کی بھی دھمکی دے دی۔

(جاری ہے)

مذکورہ رہنما پارٹی اجلاس کے دوران خیرباد کہنے کی دھمکی دے کر اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔

دوسری جانب پارٹی کے 2 سینئر رہنما شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان بھی جاری سرد جنگ مزید شدید ہو گئی ہے۔ جبکہ ہفتے کے روز پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے رائے اعجاز کھرل نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم پرتحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا ہے،رائے اعجاز کھرل نے این اے 103سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے رائے اعجاز کھرل نے فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 103سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے پارٹی منشور سے ہٹ کرانتخابی ٹکٹیں تقسیم کیں۔ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم پرتحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ واضح رہے تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی بندربانٹ پرنظریاتی کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔

پارٹی کارکنان نے دوسری جماعتوں کے الیکٹیبلز کو ٹکٹس دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ نظریاتی کارکنان نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے اپنے مضبوط ترین امیدواروں عائشہ نذیر جٹ اور ان کے والد کو دیے گئے ٹکٹ منسوخ کردیے۔ بورے والا کے حلقہ این اے 162، پی پی 229، پی پی 230 سے بالترتیب عائشہ نزیر جٹ، چودھری نزیر جٹ اور عبدالحمید بھٹی کو دی گئی پارٹی ٹکٹس کینسل کردی گئی ہیں۔

آنے والے دنوں میں ان سیٹوں پر نئے امیدواروں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ان رہنماوں کے ٹکٹس پارٹی کارکنوں کے احتجاج اور عائشہ نذیر جٹ کے اقامہ منظر عام پر آ جانے کے باعث منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ حتمی فہرست جاری کرنے سے پہلے مکمل چھان بین کروں گا،ایک ہفتے میں ٹکٹوں کی تقسیم پرمکمل انکوائری کی،کہیں میرٹ کی خلاف ورزی ہوئی تودرست کیا جائےگا۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روزٹکٹوں کی تقسیم پرناراض ارکان کوٹویٹر پراپنے پیغام میں کیا تھا۔ دوسری جانب تحریک انصاف میں انتخابی ٹکٹس کی تقسیم کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کے بہت کم فیصلے تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈز نے تمام حلقوں کے ٹکٹس فائنل کرلیے ہیں، جبکہ حتمی اعلان 24 جون کوہوگا۔ اسی طرح تحریک انصاف نے پارلیمانی بورڈ25 جون کوتحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پارلیمانی بورڈ تحلیل ہونے کے بعد اختیارعمران خان کے پاس چلا جائے گا۔ الیکشن کمیشن میں ٹکٹیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 29 جون ہے۔ پی ٹی آئی28 جون تک ملک بھرمیں امیدواروں کوٹکٹیں جاری کردے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات