Live Updates

رانا ثنا اللہ کے متنازعہ بیانات نے لیگی رہنما کو ناپسندیدہ شخصیت بنا دیا

سابق وفاقی وزیر پر کسی بھی وقت حملہ ہوسکتا ہے،پولیس نے رپورٹ جاری کردی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 جون 2018 20:28

رانا ثنا اللہ کے متنازعہ بیانات نے لیگی رہنما کو ناپسندیدہ شخصیت بنا ..
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23 جون 2018ء) :رانا ثنا اللہ کے متنازعہ بیانات نے لیگی رہنما کو ناپسندیدہ شخصیت بنا دیا۔
سابق وفاقی وزیر پر کسی بھی وقت حملہ ہوسکتا ہے،پولیس نے رپورٹ جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ اپنے متنازعہ بیانات کے باعث کافی شہرت رکھتے ہیں ۔بسا اوقات تو سابق صوبائی وزیر قانون بیانات دیتے وقت اخلاقیات کا بھی لحاظ نہیں رکھتے ۔

اور اسی قسم کا مظاہرہ اکثر ان کی جانب سے دیکھنے کو ملتا ہے ۔رانا ثنا اللہ بسا اوقات تحریک انصاف کی خواتین کارکنان کے لیے بے ہودہ زبان استعمال کرنے میں تمام حدیں پار کردیتے ہیں۔ایسا ہی ایک متنازعہ بیان انہوں نے مینار پاکستان پر پی ٹی آئی جلسے کے بعد انکی خواتین کارکنان کے بارے میں دیا تھا جس کے بعد کافی اشتعال پھیلا حتیٰ کہ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو اس بیان پر معافی مانگنی پڑی اور رانا ثنا اللہ نے بھی صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اپنے الفاظ واپس لے لئیے۔

(جاری ہے)

سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں گھریلوخواتین نہیں تھیں، انکے ٹھکمے بتا رہے تھے کہ وہ کہاں سے آئی ہیں۔اس حوالے سے پولیس کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے متنازعہ بیانات نے لیگی رہنما کو ناپسندیدہ شخصیت بنا دیا۔اسی باعث ان پر حملہ ہو سکتا ہے یا ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا نا خوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے ۔اس رپورٹ کو جاری کرتے ہوئے پولیس نے رانا ثنا اللہ کی سیکیورٹی بڑھانے کی بھی سفارش کر دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات