آواران میں نیشنل پارٹی کے رہنماء خیر جان بلوچ کے قافلے پر مسلح افراد کی فائرنگ ، راکٹ حملہ

خیر جان بلوچ اور ان کے ساتھ حملے میں محفوظ رہے

ہفتہ 23 جون 2018 21:44

آواران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) بلوچستان کے ضلع آواران میں نیشنل پارٹی کے رہنماء خیر جان بلوچ کے قافلے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے راکٹ حملہ اور فائرنگ کی گئی ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز آواران میں نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار خیر جان بلوچ کے قافلے پر مسلح افراد کی جانب سے راکٹ حملہ کیا گیا بلکہ اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ خیر جان بلوچ اور ان کے ساتھ حملے میں محفوظ رہے ہیں ۔