قلعہ عبداللہ بازار میں بجلی کی تار گرنے سے آتش زدگی

کئی دکانوں میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا

ہفتہ 23 جون 2018 21:44

قلعہ عبداللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) قلعہ عبداللہ بازار میں بجلی کی تار گرنے سے آتش زدگی کے باعث کئی دکانوں میں موجود لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات قلعہ عبداللہ بازار میں بجلی کے مین لائن 11ہزار Kvکی لائن گرنے سے افغان مارکیٹ میں 3دکانیں اور ایک فوٹوسٹیٹ کی دکان جل گئی جس سے تاجروں کو لاکھوں کا نقصان ہوا ،اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں سے اپنی مدد آپ دکانوں میں لگی آگ پر قابوپاکر مزید نقصان سے بچالیا ،دریں اثناء انجمن تاجران قلعہ عبداللہ کے صدر رحمت اللہ اچکزئی اور دیگر نے حکومت سے متاثرہ دکانداروں کو نقصان کا معاوضہ فوری ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ واپڈا شہر سے گزرنے والی تاروں کو تبدیل کریں بصورت دیگر تاجر واپڈا کیخلاف احتجاج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :