بھارت نے ہاکی چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو 4-0 کی عبرتناک شکست سے دوچار کردیا

غیر ملکی کوچز لگانے کے نتائج بدترین کارکردگی کی صورت میں سامنے آنے لگ گئے ہیں،مخصوص لوگوں کی بجائے سب کو بلا کر تجاویز لی جائیں، خواجہ جنید

ہفتہ 23 جون 2018 21:22

بھارت نے ہاکی چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو 4-0 کی عبرتناک شکست سے دوچار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) روایتی حریف بھارت نے ہاکی چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو 4-0 کی عبرتناک شکست سے دوچار کردیا ۔سابق اولمپین خواجہ جنیدنے قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ غیر ملکی کوچز لگانے کے نتائج بدترین کارکردگی کی صورت میں سامنے آنے لگ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف 0-4سے شکست پاکستان کی بڑی ناکامی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن درست فیصلے کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک ماہ ہالینڈ میں گزارنے کے باوجود بھارت کے ہاتھوں شکست پر دکھ ہوا ہے، بھارت سے بدترین شکست پاکستان ہاکی کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔خواجہ جنیدنے کہا کہ بھارت جیسی کمزور ٹیم سے پاکستان میچ جیت سکتا تھا ،غیر ملکی کوچ لگانے کے باوجود ٹیم میں کوئی نمایاں تبدیلی نظر نہیں آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص لوگوں کی بجائے سب کو بلا کر تجاویز لی جائیں۔

متعلقہ عنوان :