Live Updates

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور حکومتوں میں مسائل کے پہاڑ کھڑے ہوئے ، غریب رل کر رہ گیا ‘اعجاز چوہدری

جولائی کے الیکشن میں پی ٹی آئی ہی جیتے گی اور (ن) لیگ کے درباریوں کی فوج کومنہ کی کھانا پڑے گی ‘رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 23 جون 2018 21:22

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور حکومتوں میں مسائل کے پہاڑ کھڑے ہوئے ، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہاکہ میں پارٹی کی حمایت کر نے پر چوہدری اکبر او ر ان کے دوستوں کا شکریہ اداکرتا ہوں،تحریک انصاف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اورآئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد انشاء اللہ عمرا ن خان وزیراعظم ہوں گے ،عام آدمی کو ریلیف ملے گا اور ترجی بنیادوں پر ان کے مسائل حل کریں گے ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور حکومتوں میں مسائل کے پہاڑ کھڑے ہوئے ، غریب رل کر رہ گیا ۔

نہوںنے کہاکہ 25جولائی کے الیکشن میں پی ٹی آئی ہی جیتے گی اور (ن) لیگ کے درباریوں کی فوج کومنہ کی کھانا پڑے گی ،(ن) لیگ ایک مافیا کا روپ دھار چکی ہے شکست ، ذلت اور رسوائی اس کا مقدر بن چکی ہے ، اس بار (ن) لیگ کس منہ سے لوگوں سے گھر گھر ووٹ مانگے گے پی ٹی آئی کی این اے 133کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے اور عوام کی طرف سے بے پناہ پزیرائی مل رہی ہے ،تحریک انصاف کا ایک ایک کارکن پوری طرح تیار ہے ، (ن) لیگ کا بھرپورانداز میں مقابلہ کیا جائیگا،ن) لیگ نے ہمیشہ مظلومیت کا روتا رو کرعوام کو بے قوف بنایا ہے ، پاکستان کے باشعور عوام اب ان کے کسی جھانسیں میں نہیں آئیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کرپشن کا راستہ روکنے اور کرپٹ ٹولے سے نجات حاصل کرنے کے لئے عوام کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا ، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کرے گے اور اپنی آنے نسل کے بہتر مستبقل کے لئے پی ٹی آئی وووٹ دیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات