مختلف حلقوں میں (ن) کے مقامی رہنمائوں ،بلدیاتی نمائندوںنے امیدواروں کیخلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا
بلال یاسین ، ملک ریاض کیخلاف احتجاجی بینرز آویزاں، سمیع اللہ خان کیخلاف احتجاج،قیادت سے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ سید توصیف شاہ کو ٹکٹ دینے کا مطلب پی ٹی آئی کو جیت کی دعوت دینا ہے،مقامی رہائشی کو ٹکٹ دی جائے ‘بلدیاتی نمائندوں کی پریس کانفرنس
ہفتہ 23 جون 2018 21:22
(جاری ہے)
مسلم لیگ (ن) کے کارکنوںنے شاہدرہ سے پارٹی رہنما سمیع اللہ خان کے خلاف بھی احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قیادت ایسا کوئی فیصلہ نہ کرے جس سے پارٹی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو ۔
سید توصیف شاہ کو ٹکٹ ملنے کا اعلان ہوتے ہوئے مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمینزاور وائس چیئرمینز نے کونسلرز اور کارکنوں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کر کے قیادت سے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر شرکاء نا منظور نا منظور توصیف شاہ نا منظور کے نعرے بھی لگاتے رہے ۔پی پی 160کی چھ یونین کونسلوں کے بلدیاتی نمائندوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم قربانیاں دینے والے کارکن ہیں لیکن آج تک قیادت سے ملاقات ہی نہیں کروائی گئی ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ اقبال ٹائون سے مقامی رہائشی کو ٹکٹ دی جائے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں مسلم لیگ (کو) شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں غلط فیصلہ کیا گیا بلکہ قیادت سے کرایا گیا جس کا نتیجہ شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا ۔ سید توصیف شاہ کو ٹکٹ دینے کا مطلب پی ٹی آئی کو جیت کی دعوت دینا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وہ اب اقبال ٹائون کے باسیوں پر ظلم نہیں ہونے دینگے اس لئے قیادت سے مطالبہ ہے کہ فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ۔قیادت یہاں سے کسی عام کارکن کو ٹکٹ دیدے یقین دلاتے ہیں نہ صرف نشست جیت کر دکھائیں گے بلکہ پی ٹی آئی کا سیاسی جنازہ بھی نکالیں گے ۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.