ہم نہ سیاسی لوگ ہیں ، نہ سیاسی باتیں کریں گے ،کسی سے کوئی غرض نہیں ،جسٹس ثاقب نثار

عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں لیکن اپنے ریٹرننگ افسران کے خلاف نازیبا زبان برداشت نہیں کریں گیان کی عزت کی جائے، چیف جسٹس ثاقب نثار اسپتالوں کی صورتحال خراب ہے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے پانی کا بڑا مسئلہ ہے اس پر کام کی ضرورت ہے ،سندھ ہائی کورٹ بار سکھر بینچ کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب

ہفتہ 23 جون 2018 21:06

ہم نہ سیاسی لوگ ہیں ، نہ سیاسی باتیں کریں گے ،کسی سے کوئی غرض نہیں ،جسٹس ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہمیں کسی سے کوئی غرض نہیں نہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور نہ سیاسی باتیں کریں گے ہم عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں لیکن اپنے ریٹرننگ افسران کے خلاف نازیبا زبان برداشت نہیں کریں گیان کی عزت کی جائے ہم غیر متنازع ہیں اگر ریٹرننگ افسران سے شکایات ہیں تو ہمیں بتایا جائے انتخابات قریب آگئے ہیں مگر میں کوئی سیاسی بیان نہیں دینا چاہتاان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں سندھ ہائی کورٹ بار سکھر بینچ کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی فرد واحد یا جماعت کے خلاف کاروائیاں نہیں کررہے سپریم کورٹ نے آج تک جتنے سوموٹو ایکشن لیے ہیں وہ بنیادی حقوق سے تعلق رکھتے ہیں اور ہماری کاروائیاں مفاد عامہ کے لیے ہیں سپریم کورٹ نے اپنے دائرہ کارمیں رہتے ہوئے بنیادی حقوق کے لیے اقدامات کیے ہیں ہم قانونی اصلاحات اور جوڈیشل ریفامرز کے لیے بھی کوششیں کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم قانون کیلیے مقننہ کی طرف دیکھتے ہیں لیکن مقننہ کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے جب دیکھا کہ ادارے کام نہیں کررہے ہیں اس لیے کام کیا اسپتالوں کی صورتحال خراب ہے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے پانی کا بڑا مسئلہ ہے سندھ میں امیر مسلم ہانی نے بڑا کام کیا ہے جس کے نتیجے میں تین چار ماہ کے اندر بہتر نتائج برآمد ہونگے منچھر جھیل کا کل یا پرسوں دورہ کررہا ہوں منچھر کے پانی کا مسئلہ بھی حل کیا ہے اس کے لیے کروڑوں روپے مختص کیے گئے مگر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا ہے تعلیم کے ذریعے دنیا کے کئی ممالک نے ترقی کی مگر ہم وہیں ہیں ان کا کہنا تھا کہ فوری انصاف صرف ججز کا کام نہیں بار پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے دونوں ایک جسم کی مانند ہیں جن میں سے ایک خراب ہوجائے تو پورا جسم کام نہیں کرپاتا ہے عشائیے سے چیف جسٹس آف سندھ جسٹس احمد علی شیخ, سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر قربان ملانو ودیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ عشائیے میں سندھ ہائی کورٹ اور اس کی ماتحت عدالتوں کیججزصاحبان, وکلاء برادری, معززین شہر اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

#