ٹھٹھہ: تین ہفتوں سے لاپتہ شخص کی بازیابی، با اثر زمیندار کی زیادتیوں کے خلاف سولنگی برادری کا احتجاج

ہفتہ 23 جون 2018 21:06

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) تین ہفتوں سے لاپتہ شخص کی بازیابی اور با اثر زمیندار کی زیادتیوں کے خلاف سولنگی برادری کا احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل میرپور بٹھورو کے گاؤں گل محمد سولنگی کے مکینوں نے گذشتہ 20 روز سے لاپتہ گاؤں کے وڈیرے صالح محمد سولنگی کی بازیابی اور مقامی زمیندار کی زیادتیوں کے خلاف ملاح اتحاد تحریک سندھ کے چیرمین آدم گندرو، میر علی سولنگی، محمد علی سولنگی و دیگر کی قیادت میں پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے احتجاج کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیرمین ملاح اتحاد تحریک سندھ آدم گندرو، میر علی سولنگی و دیگر نے کہا کہ گاؤں گل محمد سولنگی کی معزز شخصیت وڈیرو صالح سولنگی گذشتہ 20 روز سے لاپتہ ہے اور انہیں شبہ ہے کہ انہیں با اثر مقامی زمیندار نے اغوا کرایا ہے کیونکہ مذکورہ زمیندار گذشتہ کافی عرصہ سے گاؤں کے مکینوں کو بیدخل کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، اس نے مکینوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا ہے اور انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کے علاوہ دیگر ہتکھںڈوں سے ہراساں کر رہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ گاؤں کے وڈیرے کو فوری بازیاب کراکے مکینوں پر درج جھوٹے مقدمات ختم کرائے جائیں اور با اثر زمیندار کے خلاف کاروائی کرکے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

#

متعلقہ عنوان :