چوہدری نثار کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری ہونا کوئی اچھنبے کی بات نہیں، قمر زمان کائرہ

ٹکٹ جاری ہوا ہے تو وہ واپس اپنی جماعت میں یقیناً چلے جائیں گے،انٹرویو

ہفتہ 23 جون 2018 20:57

چوہدری نثار کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری ہونا کوئی اچھنبے کی بات نہیں، قمر زمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو ن لیگ کا ٹکٹ جاری ہونا کوئی اچھنبے کی بات نہیں اگر ٹکٹ جاری ہوا ہے تو وہ واپس اپنی جماعت میں یقیناً چلے جائیں گے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اگر چوہدری نثار ن لیگ کی بات کو مان جاتے ہیں تو یہ ان کے گزشتہ بیانات کے متصادم ہو گا جن میں وہ کہتے رہے ہیں کہ وہ ن لیگ کے ٹکٹ پر نہیں بلکہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے انہوں نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کو ٹکٹ جاری ہونا کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہے وہ پارٹی سے ناراض تھے اگر وہ راضی ہو گئے تو واپس ن لیگ میںہی جائیںگے جو ان کو بہتر لگے گا وہ وہی کریں گے اور یقیناً واپس پارٹی میں ہی جائیںگے ۔