پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ نا منظور ، فوری واپس لیا جائے ، اجمل بلوچ

عبوری حکومت میں ٹیکس میں اضافہ کرنے کا اختیار ہیں ،خالد چوہدری

ہفتہ 23 جون 2018 20:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) مرکزی انجمن تاجراں پاکستان اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکرٹری خالد چوہدری یوسف راجپوت ، محمد حسین ، شہزاد عباسی ، سردار طاہر، امان اللہ چیمہ، طاہر عباسی، اسماعیل خان ، عبدالرحمن صدیقی، سید الطاف حسین، خرم اقبال، راجہ ذوالفقار ، راجہ خرم نیاز، کامران کاکا خیل، سردار عابد، اسلم خان ، کامران کامل، وقاص چوہدری، چوہدری عبدالغفار، ظفر اقبال گجر اور سید عادل انیس نے اپنے مشترکہ بیان میں اسلام آباد کی کمرشل انڈسٹری اور رہائشی جائیداد پر پراپرٹی ٹیکس میں کئی گناہ اضافہ کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم جسٹس ناصر الملک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام آباد کے لئے پراپرٹی ٹیکس میں یکطرفہ اور ناجائزاضافہ کا نوٹس لیں اور فوری طور پر ٹیکس میں اضافہ واپس لینے کے احکامات جاری کریں انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان میں اس وقت عبوری حکومت ہے جس میں نہ تو کوئی نیا ٹیکس لگایا جا سکتا ہے اور نہ ہی ٹیکس میں اضافہ کیا جاسکتا ہے سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے درمیان پہلے سے اختیارات کا تنازعہ چل رہا ہے جس کا نشانہ شہری بن رہے ہیں سی ڈی اے کی طرف سے مجوزہ اضافہ سراسر ناجائز اور اختیارات سے تجاوز ہے انہوں نے اعلان کیا کہ اگر اضافہ واپس نہ لیا تو احتجاج کرنے پر مجبور ہو ں گے ۔