فیصل آباد چیمبر کا پاکستانی روپے کی قدر میں کمی پر تشویش کا اظہار

ہفتہ 23 جون 2018 20:51

فیصل آباد چیمبر کا پاکستانی روپے کی قدر میں کمی پر تشویش کا اظہار
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ نے مجلس عاملہ کے اجلاس کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درآمدات کے شعبہ سے وابستہ افراد اس صورتحال کے منفی اثرات سے بچنے کیلئے بڑی تعداد میں فارورڈ لکنگ بکنگ کر ا رہے ہیں۔ اس وقت پاکستان کا تجارتی خسارہ 36 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ اس مالی سال کے گیارہ ماہ کا کرنٹ خسارہ بھی 16 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو خطر ناک معاشی صورتحال کا سامنا ہے اور اس سے نکلنے کیلئے ہمیں ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنا ہوگا ورنہ ہمارا حال بھی انڈونیشیا اور ترکی جیسا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بزنس کمیونٹی کو اپنی آنکھیںاور کان کھلے رکھتے ہوئے کاروبار کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ فی الحال روپے کی قدر میں مزید کمی کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ۔ یہی وجہ ہے کہ کوئی ادارہ بھی اس بارے میں واضح طور پر آگاہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں اس لئے بزنس کمیونٹی کو خود ہی اس بارے میں سوچنا ہوگااورٹیکس ایمنسٹی سکیم 2018 سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔