سعید غنی کا میئر کراچی وسیم اختر کے الزامات پر شدید ردعمل

لاڑکانہ کے ترقیاتی بجٹ کا حساب مانگنے والے وسیم اختر پہلے یہ بتائیں کہ کراچی کے دس ارب روپے کہاں گئی ، رہنما پیپلز پارٹی

ہفتہ 23 جون 2018 20:45

سعید غنی کا میئر کراچی وسیم اختر کے الزامات پر شدید ردعمل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) رہنما پاکستان پیپلزپارٹی سعید غنی کا میئر کراچی وسیم اختر کے الزامات پر شدید ردعمل، پیپلزپارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ لاڑکانہ کے ترقیاتی بجٹ کا حساب مانگنے والے وسیم اختر پہلے یہ ?بتائیں کہ کراچی کے دس ارب روپے کہاں گئی ?سندھ حکومت نے کراچی کی ترقی کے لئے دس ارب روپے جاری کئے، فاروق ستار بھی پوچھتے رہے وہ دس ارب روپے کہاں گئے، پیپلزپارٹی کراچی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں سعید غنی نے کہا کہ ?ڈکٹیٹرشپ کے دور کے اختیارات کا مطالبہ کرنے والے وسیم اختر کراچی کی تاریخ کے بدترین میئر ہیں، ?وسیم اختر وہ اختیارات چاہتے ہیں جن کے ذریعے چائنہ کٹنگ کرکے باقی شہر بھی بیچ سکیں، ?پاکستان پیپلزپارٹی نے لاڑکانہ سے لالوکھیت تک ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، ?اختیارات کے مطالبے کی آڑ میں کراچی کے میئر کی اپنی نااہلی کو چھپانے کی کوشش بے نقاب ہوچکی ہے، پورا ملک جانتا ہے کہ کراچی کو ایم کیو ایم کے دہشتگرد وڈیروں نے تباہ کیا،وسیم اختر نے شہری حکومت کے تحت چلنے والے ہسپتالوں کا بیڑا غرق کردیا ہے، شہری حکومت کے تحت چلنے والا دل کے امراض کا ہسپتال کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے، شہری حکومت کے ملازمین مئیر کی کرپشن سے تنگ آکر روز ہڑتالیں کرنے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ۔میئر کراچی وسیم اختر نے پیپلزپارٹی پر کرپشن کے حوالے سے الزامات لگائے تھے اور مطالبہ کیا تھا کہ پیپلزپارٹی لاڑکانہ کے ترقیاتی بجٹ کا حساب دے