نظام کی تبدیلی کے لئے بلکہ سوچ کو تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے، سید مصطفی کمال

جب تک ہم اپنی سوچ کو محدود سے لامحدود نہیں کریں گے اس وقت تک ہم ایک بہتر معاشرے تشکیل نہیں دیں سکتے کیونکہ بہتر معاشرے کی تشکیل کے لئیہمیں اپنی سوچ کو لامحدود کرنا ہوگا، چیئرمین پاک سرزمین پارٹی

ہفتہ 23 جون 2018 20:45

نظام کی تبدیلی کے لئے بلکہ سوچ کو تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے، سید مصطفی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاکہ نظام کی تبدیلی کے لئے بلکہ سوچ کو تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے جبھی ملک میں ایک پیامن انقلاب لاسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی الیکشن سیل کے زمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ جب تک ہم اپنی سوچ کو محدود سے لامحدود نہیں کریں گے اس وقت تک ہم ایک بہتر معاشرے تشکیل نہیں دیں سکتے کیونکہ بہتر معاشرے کی تشکیل کے لئیہمیں اپنی سوچ کو لامحدود کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ پی ایس پی ملک کے پسے ہوئے مظلوم اور محکوم عوام کے غضب شدہ حقوق حاصل کرنے کی جدو جہد کررہی ہے اور ہمارا مقصد اقتدار اور طاقت حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے کیونکہ پی ایس پی سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ 70سال گزارنے کے باوجود بھی ہم پاکستانی نہیں بننے سکے آج بھی ہم قومیتوں میں بٹھے ہوئے کوئی مہاجر ، کوئی سندھی، کوئی پختون، اور کوئی بلوچ ہے انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اپنے مفادات کے خاطرتمام قومیتوں کے لوگوں کے درمیان نفرتوں کو پیدا کی انہوں نے کہا کہ پی ایس پی روز اول سے ہی تمام اکائیوں کو ایک پرچم تلے جمع کرنے اور نفرتوں کو ختم کرنے کی جد وجہد کر رہی اور آج تمام قومیتوں کے لوگ پی ایس پی کے جھنڈے تلے متحد اور منظم ہے انہوں نے کہا کہ پی ایس پی 24جون کو صوبائی اور قومی اسمبلی کے لئے امیدواران کے ناموں کا اعلان کرنے جارہی اورپاک سر زمین پارٹی نے ایسے امیدوران چننے ہے جو کامیاب ہوکر ملک وقوم کی خدمت کریں گیانہوں نے کہا کہ25جولائی کو ہونے والا الیکش ملک میں ایک خوشگوار تبدیلیوں کا باعث بنے گا اور ملک میں غریب متوسط طبقے کی حکمرانی قائم ہوگی