سرگودھا، نامعلوم افراد نے ایک ہی گھرانے کے پانچ افر کوسوتے میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا، ایک نوجوان زخمی

ہفتہ 23 جون 2018 20:36

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) تھانہ بھلوال کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ایک ہی گھرانے کے پانچ افر کوسوتے میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا، ایک نوجوان زخمی ہوگیا،مرنے والوں میں میاں بیوی ایک جواں سالہ لڑکی اوردو جوان بچے بھی شامل ہیں،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سرگودھامحمدزبیردریشک بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر بھلوال کے علاقہ چک نمبر 11شمالی کی آبادی گجرنوالہ کا رہائشی محمدطفیل اپنی اہلیہ مجیدہ بی بی اور چار جوان بچوں کے ہمراہ اپنے گھر میں سورہے تھے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب نامعلوم سفاک قاتلوں نے آتش اسلحہ سے مسلح ہوکر ان کے گھر میں گھس کر ان پر آندھادھندفائرنگ کردی جس کے نتیجہ میںمیاں بیوی اور انکے تین بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک بیٹاشدیدزخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق مرنے والوں میں گھر کاسربراہ محمدطفیل اسکی اہلیہ مجیدہ بی بی انکی 23سالہ بیٹی ثناء بی بی 22سالہ بیٹا ثمر،15سالہ بیٹاکاشف،جبکہ زخمی ہونیوالہ 18سالہ بیٹاراشد شامل ہیں قتل کی اس المناک واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ڈی پی او سرگودھامحمدزبیردریشک موقع پر پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

مرنے والے پانچوں افراد کی نعشیں تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال بھلوال پہنچادی گئی ہیں جبکہ زخمی راشد کو تشویش ناک حالت کے پیش نظرڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سر گودھامنتقل کردیاگیاہے،پولیس کے مطابق قتل کی یہ المناک واردات ذاتی رنجش لگتی ہے،بتایاگیاہے کہ مقتول طفیل کی بیٹی مقتولہ ثناء بی بی چندروز قبل اغواء ہوئی تھی جسے دوروز قبل ہی معززین کی مداخلت پر واپس لایاگیا۔ہوسکتاہے کہ یہ واقع اسی کی کڑی ہوں تاہم تمام حالت و واقعات کو مدنظررکھتے ہوئے اسکی تفتیش جاری ہے ،دریں اثناء ڈی پی اوسرگودھانے ڈی ایس پی بھلوال اور ایس ایچ او بھلوال صدرکی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے،جو چوبیس گھنٹے میں اس کی تفتیش مکمل کرکے قاتلوں کو گرفتار کریگی،