چیف جسٹس کے احکامات کے بعد خواجہ سرائوں کے شناختی کارڈز بنانے کا سلسلہ شروع

خواجہ سرائوں کے شناختی کارڈز بنانے کے لئے موبائل وین فانٹین ہائوس پہنچ گئی، فانٹین ہائوس کی جانب سے رجسٹرڈ خواجہ سراں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے

ہفتہ 23 جون 2018 20:36

چیف جسٹس کے احکامات کے بعد خواجہ سرائوں کے شناختی کارڈز بنانے کا سلسلہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) چیف جسٹس پاکستان کے احکامات کے بعد نادرا نے خواجہ سرائوں کے شناختی کارڈز بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا۔خواجہ سرائوں کے شناختی کارڈز بنانے کے لئے موبائل وین فانٹین ہائوس پہنچ گئی، خواجہ سرا موبائل وین سے 30 جون تک شناختی کارڈ بنوا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

فانٹین ہائوس میں رجسٹرڈ خواجہ سرائوں کی تعداد 750 سے زائد ہے۔فانٹین ہائوس کی انتظامیہ کے مطابق خواجہ سراں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کیمپ بھی لگا دیا گیاہے، جہاں خواجہ سرائوں کو مفت معائنے اور ادویات کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ فانٹین ہائوس کی جانب سے رجسٹرڈ خواجہ سراں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔