متحدہ مجلس عمل کل پشاور میں اپنی بھرپور قوت کا مظاہرہ کرے گی ، سینیٹر مشتاق احمد

ہفتہ 23 جون 2018 20:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل خیبرپختونخوا کے سینئر نائب صدر اور جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل (کل) اتوار کو پشاور میں اپنی بھرپور قوت کا مظاہرہ کرے گی پشاور کے جلسہ سے پورے صوبہ میں بالخصوص اور پورے ملک میں بالعموم انتخابی مہم کا آغاز ہو گا پشاور میں ہو نے والے آج کے جلسہ عام سے مرکزی قائدین مولانا فضل الرحمن ، سینیٹر سراج الحق ، پروفیسر ساجد میر، مولانا انس نورانی ، علامہ ساجد نقوی اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل اور منشور کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا پشاور کے عوام سے شرکت کی اپیل ہے ایم ایم اے پاکستان کو اسلامی جدید اور ترقی یافتہ پرامن ملک بنانا چاہتی ہے جو اقبال اور قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر ہو ایم ایم اے متحد ہے اور الیکشن میں ایم ایم اے صوبے میں کلین سویپ کرے گی ایم ایم اے جمہوری اتحاد ہے جس کا تعلق متوسط طبقے سے ہی80 فیصد صوبائی اور 90 فیصد قومی اسمبلی کے حلقوں پر متفقہ امیدواروں کا فیصلہ ہوچکا ہے تمام حلقوں پر امیدواروں کا حتمی فیصلہ آج رات تک کردیا جائے گا پاکستان کے نظریاتی اساس کو خطرہ لاحق ہے اس خطرہ کا راستہ صرف ایم ایم اے روک سکتی ہے اس ملک کو معاشی دہشت گردوں سے آزادی صرف ایم ایم اے ہی دلا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار متحدہ مجلس عمل خیبرپختونخوا کے سینئیر نائب صدر اور جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مشتاق احمد خان اورایم ایم اے خیبر پختونخواہ کے دیگر رہنماؤں نے پشاور پریس کلب میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متحدہ مجلس عمل کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اقبال خلیل ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبد الواسع ، جمعیت علماء پاکستان کے مولانا معراج الدین دسرکانی، اسلامی تحریک کے اخونزادہ مظفر علی، ایم ایم اے پشاور کے صدر صابر حسین اعوان ، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبد الجلیل جان اور جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید جماعت علی شاہ بھی موجود تھے۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ آج پشاور میں متحدہ مجلس عمل پہلا انتخابی جلسہ ہوگاجلسے میں ایم ایم اے کی مرکزی قیادت شرکت کرے گی ایم ایم اے پاکستان کو اسلامی جدید اور ترقی یافتہ پرامن ملک بنانا چاہتی ہے جو علامہ اقبالؒ اور قائد اعظم ؒکے خوابوں کی تعبیر ہو پشاور کے عوام سے شرکت کی اپیل ہے انہوں نے کہا کہ 70 سالوں میں حکومتوں نے 87 ارب ڈالر کا قرضہ لیا جو آئندہ پانچ نسلیں ادا کریں گی مفت و فوری انصاف تعلیم صحت بیرون ممالک سے قومی دولت کی واپسی کشمیر کی آزادی ایم ایم اے کا منشور ہے ایم ایم اے متحد ہے اور الیکشن میں ایم ایم اے صوبہ میں کلین سویپ کرے گی ایم ایم اے جمہوری اتحاد ہے جس کاتعلق متوسط طبقے سے ہی80 فیصد صوبائی اور 90 فیصد قومی اسمبلی کے حلقوں پر متفقہ امیدواروں کا فیصلہ ہوچکا ہے تمام حلقوں پر امیدواروں کا حتمی فیصلہ آج رات تک کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اساس کو خطرہ لاحق ہے اس کاراستہ صرف ایم ایم ہی روک سکتی ہے اس لئے الیکشن کو اسلامی انقلاب بنانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے انتخابی جلسوں کا آغازآج سے ہو رہا ہے ایم ایم اے کا پہلا جلسہ آج رنگ روڈ پشاور پر ہو گاانتخابی جلسے سے ایم ایم اے کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں صوبائی اسمبلی کے 80 فیصد اور قومی اسمبلی کے 90 فیصد ٹکٹوں کا فیصلہ ہو گیا ہے ایم ایم اے کے ٹکٹوں کا اعلان کل تک کر لیا جائے گا جماعت اسلامی پورے صوبہ سے ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے انتخابات لڑے گی انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی سیاسی کچرا جمع نہیں کیا جب کہ دیگر سیاسی جماعتوں نے سیاسی کچرا جمع کیا ہے۔