خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی جانب سے خدمات سے منسلک تمام کاروبار و افراد کو قانونی نوٹسز جاری

ہفتہ 23 جون 2018 20:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی انفورسمنٹ ٹیم جو کہ اسسٹنٹ کلیکٹر، انفورسمنٹ آفیسر، انسپیکٹرز پر مشتمل تھی نے ڈپٹی کلیکٹر شریف اللہ خان کی سربراہی میں کوھاٹ روڈ پشاور میں کاروائی کرتے ہوئے اویس موٹرز کے کاروبار جو کہ خدمات سے منسلک کاروبار تھا اور خدمات پر ٹیکس نادہندہ تھا کو گزشتہ روز کو سر بمہر کر دیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کلیکٹر شریف اللہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ اویس موٹرز پر خدمات پر ٹیکس کی مد میں 68,177,660/- روپے واجب الادا تھے جو کہ اس نے خیبر پختونخواہ ریونیو اتھارٹی کو جمع کرنے تھے۔ ادارے کی طرف سے اویس موٹرز کو کئی قانونی نوٹسز کے ذریعے آگاہ کیا گیا اس کے باوجود اویس موٹرز نے اپنا واجب الادا ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کیا۔

(جاری ہے)

جس پر ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخواہ ریونیو اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق اتھارٹی کیRule 7 (1)(G) of the Enforcement Powers Rules 2017, کے تحت ٹیم نے ٴْقانونی کاروائی کرتے ہوئے اویس موٹرز کے کاروبار کو سیل کردیا۔

اس موقع پر ڈی جی خیبر پختونخواہ ریونیو اتھارٹی نے بتایا، کہ اتھارٹی کی جانب سے خدمات سے منسلک تمام کاروبار و افراد کو قانونی نوٹسز جاری ہوئے ہیں اور تمام خدمات پر سیلز ٹیکس نادہندگان سے اتھارٹی اپیل کرتی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیکس ریٹرن بروقت ادا کرے اور اس طرح کی قانونی کار وائی سے اپنے آپ اور کاروبار کو بچائے اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے۔

بصورت دیگر ان تمام خدمات پر سیلز ٹیکس نادہندگان کے خلاف اس طرح کی قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی۔ڈی جی خیبر پختونخواہ ریونیو اتھارٹی نے مزید کہا کہ میں اتھارٹی کی جانب سے تمام ٹیکس گزار سے پر زور اپیل کرتاہوں کہ خدمات پر سیلز ٹیکس بروقت ادا کرے اور صوبے کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے، مزید یہ کہ اگرکوئی خدمات پر سیلز ٹیکس نادہندہ اپنی مرضی سے یہ ٹیکس ادا نہیں کرتا تو ہم قانون کے تحت پابند ہے کہ ان کے خلاف اسی طرح کی کروائی کرے اور ان کا کا روبار سیل کرے۔

متعلقہ عنوان :