کراچی، قتل اور ڈکیتی کیس ،شناختی پریڈ میں گواہ نے ملزمان کو شناخت کرلیا

ہفتہ 23 جون 2018 20:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) کراچی کی مقامی عدالت میں قتل اور ڈکیتی کے کیس میں لیاری گینگ وار کے تین ملزمان کی شناختی پریڈ، شناختی پریڈ میں گواہ نے ملزمان کو شناخت کرلیا۔

(جاری ہے)

جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع غربی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے تین ملزمان مولا بخش، اکبر سمیت تینوں ملزمان کی شناختی پریڈ ہوئی، عدالت میں دو ملزمان مولا بخش اور اکبر کو گواہ نے شناخت کرلیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے دو ہزار بارہ میں اسٹیل ٹائون کے گودام میں ڈکیتی کی تھی۔ اور پولیس کی جانب سے ملزمان کا تعاقب کیا گیا ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار منیب شاہ جاں بحق ہوگیا تھا۔