پاکستان رینجرز سندھ کی اندرون سندھ میں کارروائی ،بنکرز میں چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد

ہفتہ 23 جون 2018 20:06

پاکستان رینجرز سندھ کی اندرون سندھ میں کارروائی ،بنکرز میں چھپایا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) پاکستان رینجرز (سندھ)نے فرحان چانڈیو گینگ کے جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ کی موجودگی کی اطلاعات پر اندرون سندھ قمبر شہداد کوٹ تحصیل وارہ کے علاقے گوٹھ ڈرِب گینچومیں پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی ۔رینجرز اور پولیس کی اطلاع ملتے ہی فرحان چانڈیو اپنے گینگ کے دیگر ملزمان کے ساتھ فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ۔

سرچ آپریشن کے دوران مفرور ملزمان کی جانب سے گھر وں کی چھتوں پر بنائے گئے بنکرز میں چھپایا گیا اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد کیا۔

(جاری ہے)

برآمد کیے گئے اسلحہ میں ایک عدد ایس ایم جی،ایک عدد 222 رائفل،ایک عدد 30 بورایس ایم جی ٹائپ ،8 عدد 30 بور پستول،8 عدد 7 ایم ایم رائفل ،9 عدد 12 بور رپیٹر،6 عدد 12 بور ڈبل بیرل،6 عدد 12 بور سنگل بیرل ،905 عدد مختلف اقسام کے رانڈز شامل ہیں۔

مفرور ہونے والے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اورکسی مشکوک فرد اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 ، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔