ٹیم کی سلیکشن کرنا کمیٹی کا کام ہے، اظہر علی

امید ہے پاکستان کا دورہ زمبابوے کامیاب رہے گا ،ْ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 23 جون 2018 20:01

ٹیم کی سلیکشن کرنا کمیٹی کا کام ہے، اظہر علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر اظہر علی نے کہا ہے کہ ٹیم کی سلیکشن کرنا کمیٹی کا کام ہے اور امید ہے کہ انہوں نے اچھی ٹیم کا ہی انتخاب کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ زمبابوے اپنے ہوم گرائونڈ میں بہت مضبو ط ٹیم ہے، امید ہے کہ پاکستان کا دورہ زمبابوے کامیاب رہے گا۔اظہر علی نے دورہ زمبابوے جانے والے ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ گزشتہ میچز میں میری پرفارمنس اچھی نہیں رہی اسی لیے میں اپنی فٹنس پر بھر پور توجہ دے رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں بہت جلد واپس گرائونڈ میں ان ایکشن نظر آئوں گا۔

متعلقہ عنوان :