پرانا سکھر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں قلت آب ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

ہفتہ 23 جون 2018 19:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) پرانا سکھر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں قلت آب ، مساجد میں وضو تک کا پانی دستیاب نہیں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے افسران اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کے بلند و بانگ دعوئوں اور فراہمی آب کے منصوبوں پر خطیر رقوم خرچ کئے جانے کے باوجود شہر میں پانی کی قلت برقرار نصرت کالونی نمبر پانچ ، عباسی محلہ ، آوٹر سنگل ، بھوسہ لائن ، ریجنٹ کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث رہائشی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شدید گرمی کے موسم میں پانی کی قلت نے مکینوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا جبکہ پرانا سکھر کی اولیاء مسجد سمیت مختلف مساجد میں جمعہ کے روز پانی کی قلت کے باعث مساجد سے نمازیوں کو گھروں سے وضو کرنے کے اعلانا ت بھی کئے جاتے رہے ہیںقلت آب کے ستائے شہریوں نے بلدیاتی افسران اور منتخب نمائندوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پانی کی فراہمی کیلئے پانی کی نئی لائن بچھائی جارہی ہیں مگر عوام کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے شدید گرمی کے موسم میں روزہ مرہ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے دور داز کے علاقوں میں نصب ہینڈ پمپس سے پانی بھرنے پر مجبور ہیں شہریوں نے میئر سکھر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جاری پانی کی قلت کا نوٹس لیکر فراہمی آب کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہوسکے ۔