پنڈی گھیب کے گاو،ْں نکہ کلاں میں قرض کی رقم کی واپسی کے تنازعہ پر جھگڑا

مسلح افراد نے گھر پر دھاوا بول کر کلہاڑی اور ڈنڈوں کے وار سے اہل خانہ کو شدید زخمی کردیا ، مقدمہ درج

ہفتہ 23 جون 2018 19:49

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) پنڈی گھیب کے گاو،ْں نکہ کلاں میں قرض کی رقم کی واپسی کے تنازعہ پر مسلح افراد نے گھر پر دھاوا بول کر کلہاڑی اور ڈنڈوں کے وار سے اہل خانہ کو شدید زخمی کردیا ، محمد زبیر ساکن نکہ کلاں نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی محمد صدیق اور چچا امیر گل اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ اپنے گھر میں موجود تھا کہ مسمیاں خان گل مسلح 12 بور رائفل ، وحید مسلح کلہاڑی ، عامر، امجد، نزاکت، حماد، ریاض، طارق، منیر، مبشراوربہادر سکندر ساکنان دیہہ مسلح ڈنڈے میرے گھر میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھس آئے اور للکارتے ہوئے کہا کہ آج آپ کو رقم واپسی کا مزہ چکھاتے ہیں اور ملزمان نے یکبارگی ہم پر ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کرکے ہمیں شدید زخمی کر دیا سائل نے بتایا کہ خان گل نے اس سے 75 ہزار روپے قرض لیے تھے جن کی واپسی کا تقاضا کرنے پر اس نے اپنے ساتھیوں سمیت ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :