بجٹ2018-19میں ترجیحات صحت اور تعلیم ہی رکھی جائیں‘نگرا ن صوبائی وزیر خزانہ
عبوری حکومت کے دوران اخراجات کو مکمل طور پر کنٹرول میں رکھا جائے تاکہ خسارے پر قابو پایا جا سکے‘اجلاس سے خطاب
ہفتہ 23 جون 2018 19:35
(جاری ہے)
سوشل سیکٹر کی بہتری کے لیے ایسے اُصول وضع کیے جائیں گے جنھیں آئندہ بھی نظر انداز نہ کیا جائے سکے۔ اجلاس میں سیکرٹری فنانس شیخ حامد، سپیشل سیکرٹری اخراجات زید بن مسعود،سپیشل سیکرٹری بجٹ سیف اللہ ڈوگر،ایڈیشنل فنانس سیکرٹری رانا عبید،ڈائریکٹر بجٹ خالد محمود اور ڈپٹی سیکرٹری ریسورسسز بلال ہاشم شریک تھے۔
سیکرٹری فنانس نے نگران وزیر خزانہ کو بتایاکہ پنجاب حکومت نے دیگر صوبوں کے برعکس اپنے دورانیہ کے پیش نظرکابینہ سے 30جون تک کا بجٹ منظور کروایا تھا۔آئین کے تحت عبوری حکومت مکمل یا جزوی بجٹ پیش کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔ نئے مالی سال کے لیے وسائل اور اخراجات کا تخمینہ تیار کر کیا جا چکا ہے تاہم وفاق سے طے شدہ فنڈزکی عدم دستیابی اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں سے متعلق عدالت عالیہ کے حالیہ احکامات سے وسائل کے متاثر ہونے کے امکانات ہیں۔ صوبائی وزیر نے سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ وہ گزشتہ دور میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پر اُٹھنے والے اخراجات اور عبوری حکومت کے اخراجات کا موازنہ کریں تاکہ آئندہ حکومتی اخراجات سے بچت کا تخمینہ لگایا جا سکے ۔ غیر ضروری ادائیگیاں فی الوقت موخر کر دی جائیں ۔ صوبائی وزیر نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے اجلاس کو بتایا کہ اُنھوں نے پی آر اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹیلی کمیونیکشن کمپنیوں سے متعلق عدالتی احکامات کی روشنی میں سیلز ٹیکس آن سروسز کی قانونی حیثیت کی جانچ پڑتال کروائیں ۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو آئندہ مالی سال کے تخمینوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.