نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد میں آگ لگ گئی

آگ نجی کارگو کے دفتر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 23 جون 2018 19:22

نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد میں آگ لگ گئی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-23جون 2018ء) :نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد میں آگ لگ گئی۔ آگ نجی کارگو کے دفتر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کا نیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اپنے افتتاح سے لے کر اب تک مسلسل تنازعات اور حادثات کی زد میں رہا ہے۔جس کے باعث ائیرپورٹ کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ آج شام پیش آیا ہے۔

واقعے کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے۔آگ اسلام آباد ائیرپورٹ پر موجود نجی کارگو کے دفتر میں لگی ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے۔آگ لگنے کے فورا بعد ایمرجنسی صورتحال پیدا ہو گئی اور متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے۔اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آگ بجھائی جا چکی ہے۔حادثے میں کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم کارگو کمپنی کے حکام کے مطابق کمپنی کا ریکارڈ جلنے کا خدشہ ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ متعلقہ حکام آتشزدگی کی مختلف وجوہات پر غور کر رہے ہیں تاہم ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ محض ایک حادثہ ہے جو شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا ہے۔