بلوچستان میں شدید گرمی ہے،الیکشن میں ٹرن آوٹ بہت کم ہوگا،سابق اسپیکربلوچستان اسمبلی میر جان محمدجمالی

ہفتہ 23 جون 2018 19:26

حمیدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے حلقہ پی بی14کے نامزد امیدوار سابق اسپیکربلوچستان اسمبلی میر جان محمدجمالی نے کہاہے کہ ہم اِس وقت قلت آب کی جنگ لڑرہے ہیں،52سنٹی گریڈ گرمی ہے،حالات اب اِس قدرہوگئے ہیں کہ لوگوں کے پاس میتوں کوغسل دینے کے لیئے پانی موجودنہیں ہے، شدیدگرمی کی وجہ سے زیادہ ترلوگ نقل مکانی کرکے کوئٹہ مستونگ اوردیگرٹھنڈے علاقوں کی طرف چلے گئے ہیںاِس مرتبہ ٹرن آوٹ بہت کم ہوگا،ہم نے صوبائی اسمبلی میں درخواست کیاتھاکہ الیکشن کودوماہ کے لیے آگے کیاجائے لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی کاش الیکشن کرانے والے ہمارے علاقے میں آکرووٹ کاسٹ کرنے کے لیئے 15منٹ لائن پرکھڑے ہوجاتے تواٴْن کواحساس ضرورہوتا،میرجان جمالی نے کہاکہ صرف جمالی خاندان کے امیدوارالیکشن میں ایک دوسرے کے مقابلے میں نہیں ہیں ہرحلقے میں ایساہوتاہے ہم مرکزی نشست پراپنے اتحادیوں اورپارٹی کے ٹکٹ ہولڈرکوووٹ دینگے۔