Live Updates

مسلم لیگ (ن) کی قیادت کاچوہدری نثار کو حلقہ این اے 59اور63سے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان جلد ہوگا

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی مفاہمت کی کوششیں کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہیں ، ٹی وی رپورٹ

ہفتہ 23 جون 2018 19:25

مسلم لیگ (ن) کی قیادت کاچوہدری نثار کو حلقہ این اے 59اور63سے پارٹی ٹکٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے پارٹی کے سینئر ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان کو راولپنڈی کے دوحلقوں این اے 59اور63سے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد کردیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی مفاہمت کی کوششیں کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اس ضمن میں ایک نجی ٹی وی چینل سمائ نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کو قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور چوہدری نثار علی خان کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کے بعد (ن) لیگ میں اعلیٰ سطح کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا ہے۔ چوہدری نثار علی خان جو گزشتہ ایک سال سے پارٹی قائد نوازشریف سے ناراض ہیں اور کئی پریس کانفرنسز میں نوازشریف کو تنقید کا نشانہ بھی بنا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثنائ دنیا نیوز اور ایکسپریس ٹی وی کے مطابق چوہدری نثار علی خان کے خلاف مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے کسی کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف کے رابطوں کے نتیجے میں ایسا ممکن ہوتا ہوا نظر آرہا ہے اور چوہدری نثار علی خان کے اگر (ن) لیگ کے امیدوار کھڑے نہ کرنے کی صورت میں چوہدری نثار علی خان کا (ن) لیگ کی قیادت کے حوالے سے مزید نرم ہو سکتا ہے اور اختلافات میں کمی آسکتی ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات